کہتے ہیں دفاع بہت مضبوط تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،مولانا فضل الرحمان
کہتے ہیں دفاع بہت مضبوط تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کررہی ہےاور کل انہوں نے وزیروں کو اسنا دیں اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کرلیا ہے،تو پھر وزیرخزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا،کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا، مہنگائی عروج پر ہے اوربجلی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا گیا، کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا، وزیراعظم نے کچھ وزراکواسناد دیں،مطلب ان کا کھیل ختم ہوچکا،ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے ،کبھی کہتے ہیں معاشی ترقی کودنیا نے تسلیم کرلیا،وزارت خزانہ کے وزیرکوسند سے کیوں محروم رکھا؟کہتے ہیں وزیر خارجہ کی بہترین پرفارمنس ہے شاہ محمود قریشی کو سند سے کیوں محروم رکھا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہو چکے ہیں
مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی عیادت کریں گے، مولانا فضل الرحمان اور ق لیگی رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ حکومتی حلیف جماعتوں سے بھی ملیں گے، حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آصف زرداری کی بھی ملاقات ہو چکی ہے، ایم کیو ایم کا وفد بھی ق لیگ کے پاس آ چکا ہے، شہباز شریف کی بھی چوھدری برادران سے ملاقات ہونی تھی جو ملتوی ہو گئی ہے، اگلے ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف نواز شریف کا اہم پیغام چودھری شجاعت کو پہنچائیں گے
مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے آصف زرداری نے مولانا کو یقین دہانی کروائی کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،
لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے. گزشتہ روز سپیکر اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملے تھے،ن لیگی سابق رکن اسمبلی نے بھی چودھری برادران سے ملکر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا
وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب
حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے