غیرملکی عناصرچار دہائیوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر مذہبی امور

0
104

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام عشق رسول اور اتحاد امت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں،کانفرنس میں علامہ عارف حسین واحدی، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری ، مفتی گلزارِ نعیمی ودیگر علماء شریک ہیں

وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آ ہنگی پیر نور الحق قادری نے اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد اچھا اقدام تسلسل جاری رہنا چاہئے ،ہمارے لیے اتحاد، اتفاق وقت کی ضرورت ہے ،موجودہ حالات میں تمام مسالک کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے

پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام نے ہمیشہ اتحاد و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ،پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جنکو ناکام بنایا گیا ،ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے,ملک کا دفا ع کرنے والے اپنا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں،ہمیشہ کوشش رہی کہ ہر معاملے پر علما سے مشاورت کی جائے،

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ بعض غیرملکی عناصر گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اس وباسے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے مثبت پالیسی وضع کی۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Leave a reply