شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،ن لیگی رہنما بھی میدان میں آ گئے

0
132
شہبازشریف-کیخلاف-برطانیہ-کی-کس-عدالت-میں-کیس-چل-رہا-تھا؟شہزاد-اکبر #Baaghi

شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،ن لیگی رہنما بھی میدان میں آ گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف برطانیہ کی کس عدالت میں کیس چل رہا تھا؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے خبر دینے والے رپورٹر سے فیصلے کی کاپی مانگی تھی،مجسٹریٹ عدالت لندن کا 2 صفحات پر مختصر فیصلہ 10ستمبر کو آیا تھا،مجسٹریٹ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے 2بینک اکاونٹس فریزکرنے کا حکم دیا تھا لندن مجسٹریٹ عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن اکاونٹ فریز کرنے کا حکم دیا تھا، 2صفحات پر مشتمل فیصلے میں کسی جگہ پر بھی شہبازشریف کا نام نہیں تھا ،2صفحات پر مشتمل فیصلے میں شہبازشریف کا منی لانڈرنگ سے بری ہونے کا کوئی ذکر نہیں ستمبر 2019 کوذوالفقار ،سلیمان کےاکاونٹ منجمد کرنے کا حکم آیا،جب غیر قانونی ٹرانزکیشن ہوئیں تو کرائم ایجنسی نے رابطہ کیا،اثاثہ منجمد سے متعلق حکم نیشنل کرائم ایجنسی نے ممنوعہ ٹرانزکشن پر لیا،نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سے معاملے پرمعلومات مانگی،نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سے کچھ نام بھی شیئر کیے ،نیشنل کرائم ایجنسی شک کی بنا پر کسی کابھی اکاونٹ سال کےلیے فریزکرسکتی ہے،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخلاف برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں بنایاگیا تھا،تاثر دیاگیا کہ شہبازشریف مقدمے سے بری ہوگئے،شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ پاکستان کی عدالت سے آنا ہے،پاکستان میں جومقدمات چل رہے ہیں ان پرشہبازشریف سے پوچھا جاتا ہے،یہ انکوائری برطانیہ کی انہوں نے جوسوال پوچھا ہم نے جواب دیا،ٹی ٹیز پر شہباز شریف کے جواب آتے ہیں کہ ان سے میرا تعلق نہیں ،شہبازشریف پرمقدمہ چل رہاہے ،گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو رہے ہیں،شہبازشریف کی لندن کورٹ میں مقدمے سے بریت کی غلط خبر چلائی گئی حقائق توڑ مروڑ کرجعلی بیانیہ گڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے،خبرچلانے سے پہلے مجھ سےکوئی رابطہ نہیں کیا گیا وکلا سے رابطہ کیا ہے ،کیا قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے

قبل ازیں قومی اسمبلی مین قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے برطانوی عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں کہا کہ سچ ہمیشہ جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مافیاپنجاب میں کاغذوں میں بھی کوئی منصوبہ نہ بناسکا مافیا کے لوگ شہباز شریف کو لاہور کی ترقی کا طعنہ دے رہے ہیں،شہباز شریف کی کارکردگی پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہے برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد کرائے کے ترجمانوں کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے شہبازشریف کو طعنہ دینے والے بتائیں 9 سال میں خیبرپختونخوا کو کیا دیا؟ شہبازشریف نے پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ حکومتی وزرا بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں ،پرانے بیانات بھول کر نئے سامنے آجاتے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی خود معاملے کی انکوائری کررہی تھی،ایسیٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ایسیٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیا کام کیا ہے؟11 ستمبر 2019 کو این سی اے کو ایسیٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے خط لکھا شہبازشریف اورفیملی کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے ،خط بیرسٹر ضیا نے سرکاری لیٹر کی بنیاد پر لکھا،شہباز شریف اور سلیمان شہبازکے اکاونٹ ڈکلیئرڈ ہیں حکومت 3سال اپوزیشن کودبانے کی کوشش کرتی رہی،کہتے تھے ہم نے برطانیہ کو شواہد دے دیئے ہیں ،شہباز شریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاونٹ کی تفتیش کی اجازت دی ، ایجنسی نے عدالت کو لکھا کہ ہمیں مزیدا کاونٹ فریز نہیں کرنے ،پیسہ کہاں سے آیا ،کدھر استعمال ہوا 3ممالک میں دیکھا گیا این سی اے کو کہا گیا کہ شہبازشریف اورخاندان کے خلاف شواہد ہمارے پاس ہیں 20 ماہ 3 ممالک میں نیشنل کرائم ایجنسی نے تفیتش جاری رکھی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے اور ملک کی کوئی پرواہ نہیں 3 سال سے ملک میں تماشہ لگا ہوا ہے وزرا جھوٹے ثبوت دوسرے ممالک کو دیتے ہیں کہ ہم نے یہ کرلیا ،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت فیک اوروزرا بھی فیک بیانات دیتے ہیں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی حکومت نے این سی اے کوفیک شواہد کے پلندے دیئے

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

Leave a reply