حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی کے معاملے پر وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے

حافظ سعد رضوی کی نظربندی کے حوالہ سے وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کی ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس کے لئے نئی تاریخ بعد میں دی جائے گا سعد رضوی کی رہائی کے ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا جسے حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، سپریم کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا تھا اور سپریم کورٹ نے کیس واپس ہائیکورٹ کو دوبارہ سماعت کے لیے بھجوا دیا تھا

اس سے قبل سعد رضوی کے وکلا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تیسرا فیصلہ رہائی کا آیا ہے پہلے دو فیصلوں میں سعد رضوی کی رہائی کے ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے- وکلاء نے کہا کہ یہ صرف عدالتوں کی تذلیل ہو رہی ہے ہائی کورٹ کی تذلیل ہے سپرہم کورٹ کے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور سعد رضوی کی رہائی کے تیسرے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور مچلکے شورٹی بان تک لینے کو تیار نہیں ہیں

نو اکتوبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا فیڈرل ریویو بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،ودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے- وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ سعد رضوی اگر کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے

@MumtaazAwan

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

۔

Comments are closed.