حلفیہ بیان لیک نہیں کیا تو لیک کرنے والے سولسیٹر کیخلاف کیا کاروائی کی؟ عدالت
حلفیہ بیان لیک نہیں کیا تو لیک کرنے والے سولسیٹر کیخلاف کیا کاروائی کی؟ عدالت
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے 4 اپریل تک کا آخری موقع دیدیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا شمیم سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے؟ آپ ایک لا افسر رہے ہیں، عدالت کے ساتھ ایسے نہ کریں،آپ نے بہت سنجیدہ الزامات لگائے جن کا آپ دفاع نہیں کر سکتے،آپ کارروائی آگے بڑھائیں یا پھر یہ عدالت کارروائی کریگی،اس عدالت نے آپکو پورا موقع دیا، آپ نے کہا کہ آپ نے حلفیہ بیان لیک نہیں کیا تو لیک کرنے والے سولسیٹر کیخلاف کیا کاروائی کی؟ رانا شمیم نے بیان حلفی جمع کرانے کیلئے تین ہفتے کا وقت مانگ لیا، رانا شمیم نے کہا کہ میں نے بیان حلفی وکیل کو دیا ، انکے جائزہ لینے کے بعد جمع کروا دونگا،
رانا شمیم نے عدالت میں کہا کہ میں نے بیان حلفی لیک نہیں کیا، نہیں معلوم انصار عباسی کو کیسے ملا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیان حلفی لیک کرنے والوں کو نوٹس بھی نہیں بھیجا، رانا شمیم نے کہا کہ مجھے اگر معلوم ہو جائے کہ لیک کس نے کیا تو انکو نوٹس بھیج دونگا،عدالت نے کہا کہ آپ نے اب بتانا ہے کہ بیان حلفی کس طرح لیک ہوا، اگر آپ عدالتوں کے ساتھ اس طرح کرینگے تو یہ مناسب نہیں ہو گا،اس عدالت کا کونسا آرڈر ہے جو آپکے بیان حلفی کی تائید کرتا ہے،رانا شمیم نے کہا کہ وکیل بیمار ہیں، اگر تندرست نہیں ہوتے تو تبدیل کر لونگا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں تو بیان حلفی کیوں جمع نہیں کروا سکتے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ جس اخبار نے یہ خبر شائع کی کیا آپ نے اسے نوٹس بھیجا، چیلنج کیا؟ رانا شمیم نے کہا کہ وکیل نےروکا ، اگر معلوم نہیں ہوتا بیان حلفی کیسے لیک ہوا تو اخبار کو نوٹس بھیجوں گا،
راناشمیم کی جانب سے توہین عدالت کیس میں جواب جمع نہ ہوسکا رانا شمیم نے کیس ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دائر کردی کہا میرے وکیل بیماری کے باعث جواب کا ڈرافٹ نہیں دیکھ سکے،جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے،
قبل ازیں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے خود پر عائد فرد جرم چیلنج کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی سابق چیف جج گلگت بلتستان نے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ بیان حلفی چھاپنے والوں کو چھوڑ کر مجھ پر فرد جرم لگانا غیر قانونی ہے ، ریکارڈ پر کہیں موجود نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھپانے کیلئے دیا ہے رانا شمیم کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مجھ پر عائد فرد جرم کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی تھی
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پی ٹی آئی رہنماوں کی نااہلی کی اپیل مسترد کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹراکورٹ اپیل بھی خارج کردی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا درخواست گزار کی جانب سے احمد حسن رانا ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع
رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بیان حلفی پر توہین عدالت کیس،رانا شمیم، انصارعباسی ایکبار پھر طلب
یاد رہے کہ چند دن پہلے ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔
رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی
رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر