ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا وارڈ بوائے گرفتار
ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا وارڈ بوائے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا وارڈ بوائے گرفتار کر لیا گیا
ملزم عثمان اسلم نے مریضہ کیساتھ آئی ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت فعل ہے پارکوں،ہسپتالوں اور ایسے دیگر مقامات پر آنے والی خواتین کا تحفظ متعلقہ انتظامیہ بھی یقینی بنائیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا ہے کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں
قبل ازیں لاہور پولیس نے فیکٹری ایریا کی حدود سے04 بچیوں کے اغوا ء کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے لاپتہ ہونے والی بچیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ بچیوں کی والدہ اور رکشہ ڈرائیور اصغر بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے بچوں کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو سراہا۔انہوں نے رکشہ ڈرائیور اصغر کو گڈ سٹیزن سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بچیوں کو سویٹس اور گلدستے بھی دیئے۔ انہوں نے بچیوں کی بازیابی پر ایس پی کینٹ اور فیکٹری ایریا پولیس کو شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔امن و امان کی صورتحال میں شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں
قبل ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے افسران واہلکار جو کام نہیں کرنا چاہتے انہیں فیلڈ سے ہٹا یا جائے اورسخت ایکشن لیا جائے۔ سپر وائزی افسران خود سڑکوں پر نظرآئیں،کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔نکمے، نا اہل اور کرپٹ افسران واہلکاروں کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹاتے ہوئے ان کا سخت احتساب کیا جائےاچھا کام کرنے والوں کو شاباش جبکہ نکمے اور کام چور افسران واہلکاروں کی سخت سرزنش کی جائے۔ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ مؤثر کوارڈی نیشن سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔موسم سرما کے دوران مری کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ مری کی شاہراہوں پرشہریوں کو پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ بارشوں کے موسم میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈنز مزید تندہی سے فرائض سر انجام دیں۔ آلاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے سپیشل پلان مرتب کیا جائے۔ صوبہ بھر میں شہریوں کو لائسنس کے حصول کیلئے ترغیب دی جائے اور آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے۔ ٹریفک وارڈنز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے معاملات صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت پر کیے جائیں۔بڑے سکولز، تعلیمی اداروں اور دفاتر کے باہر آمد و روانگی کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے جامع حکمت اپنائی جائے۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار
فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار
لاہور سے چار بہنیں اغوا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج
مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار
نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
دوسری شادی کے خواہش مند شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام