علماکے وفد نے سعدرضوی سے ویڈیو پیغام کا مطالبہ کردیا

0
30

علماکے وفد نے سعدرضوی سے ویڈیو پیغام کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی :پر تشدد احتجاج کو روکنے اور معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے کے لیے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی ہے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد نے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کرکے انھیں احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ملک کا نقصان ہوا، آپ سے درخواست ہے کہ امن وامان کی فضا قائم رکھی جائے۔

علمائے کرام نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ وہ مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کا کہیں اور اس سلسلے میں ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کریں۔دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ رات کو دس بجے ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے راؤنڈ میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے.

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

Leave a reply