اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
46
islamabad high court

اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوروناکے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے کہا کہ جب ایگزیکٹو اتھارٹیز عملدرآمد نہیں کرا سکتیں تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی، یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کچھ عرصے کے دوران کورونا میں اضافہ ہوا،ہر شہری، سیاسی قیادت اور اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا، بحران میں عوام کی رہنمائی میں پارلیمنٹ کا کردار اہم ہے،عوامی نمائندوں کو غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہو گا،عوامی نمائندوں کا کردار عوام کو نقصان سے بچانا ہے، عوام کی جانیں بچانے کیلئے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا حکومت کا فرض ہے،جب حکومت فیصلوں پر عملدرآمد کی صلاحیت سے خالی ہو تو عدالتی فیصلے بےمعنی ہو جاتے ہیں،

وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ملک میں بڑے اجتماعات سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو حکم دے دیا اگر ایگزیکٹو اس پر عمل نہیں کرا پا رہی تو یہ ان پر ہے، وکیل نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرائے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پارلیمنٹ ہے ایگزیکٹو ہے،اگر سوسائٹی بھی اپنی ذمہ داری نہیں پوری کر رہی تو عدالت کیوں مداخلت کرے، عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا اور سیاست میں مشغول ہے تو ہم کیوں مداخلت کریں،پٹشنر کو پارلیمنٹ پر اعتماد کرنا چاہیے اور وہیں اس کا حل نکل سکتا ہے، اس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں آنے چاہییں،این سی او سی کے احکامات پر عمل ضروری ہے کیونکہ ایمرجنسی صورت حال ہے،

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر سوال یہ بھی آتا ہے کہ کیا یہ ملک قانون کی عمل داری کے تحت چل رہا ہے؟ ہماری عوام بھی اس پر عمل نہیں کررہی سب سے زیادہ غریب اس سے متاثر ہوگا،

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیاسی اجتماعات روکنے سے متعلق کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی ہے۔کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

Leave a reply