اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی ملاقاتوں، رابطوں میں تیزی آ رہی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں
گزشتہ شب شہباز شریف وفد کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے ملنے گئے تو آج کے دن کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہو گئی، دوسری جانب سابق صدر ،پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا ہے،آصف زرداری نے چوھدری برادران کو بلاول ہاؤس لاہور آنے کی دعوت دی ہے،مسلم لیگ ق کا ایک وفد آج بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرے گا،مسلم لیگ (ق) کے وفد میں وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین ، ایم این اے حسین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ شامل ہوں گے
قبل ازیں سابق صدر چودھری شجاعت کی عیادت کے لئے گئے تھے، چند روز قبل آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اب آصف زرداری نے بلاول ہاؤس میں دعوت دی ہے،گزشتہ ملاقات میں آصف زرداری نے چودھری برادران سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں مدد مانگی تھی اس ملاقات کے بعد اٹھنے والی افواہوں نے اس وقت دم توڑا جب وفاقی وزیر مونس الٰہی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایت ہے گھر آنے والے مہمانوں کو گلے لگاتے ہیں ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ، سیاستدانوں سے میل ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن حکومت کو اس بارے میں گھبرانا نہیں چاہئے ، ہم حکومت کے ساتھ ہیں
ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے اس بیان کے بعد حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ گزشتہ چند دنوں میں چوھدری برادران سے اپوزیشن رہنماؤں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف کی ملاقاتوں پر پانی پھر گیا ہے اور ق لیگ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے تا ہم گزشتہ روز چودھری پرویز الہیٰ نے بیان دیا ہے کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں ،فیصلے مشاورت اور ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے ،سیاسی ساکھ کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلے کریں گے ق لیگ عوامی خدمت میں بھرپور کردارادا کر رہی ہے،
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں پی پی پی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی(ف) کے پارلیمانی قائد مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے تینوں جماعتوں کی سینئر قیادت کی یہ ملاقات آج دوپہر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی سابق صدر زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی(ف) کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی
جاری اعلامیہ کے مطابق راہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی،قائدین میں تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ کن اقدام پر اہم مشاورت کی گئی،قائدین میں اتفاق پایا گیا گیا کہ مہنگائی کی آگ عوام کے گھر جلا رہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جا سکتا ہے عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں گے، ان شاءاللہ جلد رزلٹ دیں گے فسطائیت اور آمریت کو پیکا ترمیمی قانون کا نام دیا گیا ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھیننے والے حکمران سے اقتدار چھین لیں گے قائدین نےملک میں بدامنی اور لاقانونیت پر اظہار تشویش، حکمران عوام کی جان ومال اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں
کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
مونس الہیٰ کیا وزیراعظم سے ناراض ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار








