عمران خان کے بیان کے بعد سب کو چپ لگ گئی،شیخ رشید

0
34
عمران-خان-کے-بیان-کے-بعد-سب-کو-چپ-لگ-گئی،شیخ-رشید #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے،

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت، تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی بات نہیں ہو گی ۔دہشتگردی کو ختم کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کا ہے ، وزیر اعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ ہتھیار پھینک کر ملک کے آئین و قانون کو تسلیم کرنے والوں سے ہی بات چیت ہو سکتی ہے ، کل بھی فوج کے چار جوان شہید ہوئے،جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان سے بات نہیں ہو گی 15 اگست سے اب تک 20 ہزار افغانی پاکستان آ چکے ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پینڈورہ پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا، عمران خان کے بیان کے بعد سب کو چپ لگ گئی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں سامنے آنے والے سات سو افراد کی تفتیش کی جائے گی وفاقی پولیس میں 1000 اہلکاروں کا اضافہ کر رہے ہیں آج راولپنڈی کی سیٹلائٹ ٹاون میں ایک اور کالج دیا ہے جس کے بعد میری زندگی میں تعلیم سے متعلق بنائے 60 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔ شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کااہتمام کریں گے ایک دن میں پاسپورٹ اجراء کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا، نادراکے 136 ملازمین کوفارغ کردیا ہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ، ایف آئی اے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کی ہدا یت کی ہے ، ایف آئی اے نے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے شناختی کارڈ کے معاملے میں دس سال کا گند صاف کر دیں گے نادرا کے 300 کے قریب اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی دی جا رہی ہے۔شناختی کارڈ کے لیے نئی پالیسی لائی جا رہی ہے کیونکہ ایسی شکایات موجود ہیں کہ ایک شخص نے کئی جگہ انگوٹھے لگائے اور لوگوں کے پاس ایک سے زائد شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔ ایک روز میں پاسپورٹ کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ’اس کی فیس 10 ہزار روپے ہو گی، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ مل جایا کرے گا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ممتاز عالم دین اور صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ملاقات کی جس میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت ہوئی اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے، حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومت پاکستان کا مؤقف درست ہے

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

ن لیگ کنویں کے مینڈک ، لڑائی سمُندر میں، پیپلز پارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،شیخ رشید

Leave a reply