بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تباہی پھیلا نے والے وائرس کو پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دے دیا
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ بھارت میں تباہی پھیلانے والے کورونا کی نئی قسم پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے ، ہر ملک کو اس نئی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے ، بروقت اسے محدود نہ کیا گیا تو نقصان بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت میں کورونا پر تحقیق کیلئے خصوصی ٹیم قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ اب سامنے آئی ہے ، رپورٹ میں ہ بھارت میں پائی جانیوالی کورونا کی قسم کو بی 1617کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسے دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار دیاگیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس نئی قسم کے کورونا نے نظام صحت تباہ کر دیا ہے ،اگر یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا تو نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وائرس میں روز نئی تبدیلی ہو رہی ہے کیوں کہ یہ انتہائی تیزی سے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہو رہا ہے، سائنسدان اسے سمجھنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ اس نئی قسم کے کورونا میں مبتلا صرف ایک شخص کی غفلت سے یہ پورے معاشرے میں پھیل سکتا ہے ، یہ بہت زیادہ متعدی اور جان لیوا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برازیل میں پی 1، جنوبی افریقا میں بی 1351 اور برطانیہ میں 117 کورونا وائرس کی اقسام دریافت ہو چکی ہیں لیکن انڈین کورونا بی 1617 کی ہولناکیاں سب سے زیادہ ہیں۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال
بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے
بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار
شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا
کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے
ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج