بھارت کے بعد پاکستان میں بھی بلیک فنگس کیسز رپورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ متعدد مریض سامنے آئے ہیں،دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔

کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں Mucormycosis نامی بیماری نمودار ہونے کے واقعات بہت تیزی بڑھ رہے ہیں۔ عام زبان میں "بلیک فنگس” کہلائی جانے والی اس بیماری میں عموماً مریضوں کے پھیپھڑے، سائنیس، آنکھیں، جبڑے یا ناک کی ہڈی متاثر ہوتی ہے

بھارت میں بلیک فنگس کے نام سے مشہور میوکورمائیکوسز ڈاکٹروں اوروبا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہ ایک نایاب مگر خطرناک فنگل انفیکشن ہے جو ناک، آنکھوں یا کبھی کبھی دماغ پر اثر انداز ہوکر کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اپاہج بنا رہا ہے ۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے سرجن ڈاکٹر اکشے نائر نے بتایا ہے کہ میوکورمائیکوسز ایک انتہائی نایاب قسم کا انفیکشن ہے جو کہ مٹی، پودوں، کھاد، اور گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والی پھپوندی سے پھیلتا ہے۔ حکومت نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں چوں کہ زیرِ علاج کرونا مریضوں میں بلیک فنگس کی علامات کے واقعات سامنے آئے ہیں اس لیے وہ اس پر نظر رکھیں۔ یہ بیماری یوں تو شاذ و نادر ہوتی ہے لیکن اس میں مریضوں کی موت کا اندیشہ ہوتا ہے۔

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار

Shares: