بھارت نہیں بچنے دونگا، مودی کا نیا نعرہ آ گیا

0
36

بھارت نہیں بچنے دونگا، مودی کا نیا نعرہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں آج بھارت کا مرکزی بجٹ پیش کیا گیا ہے

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کی سیاست جماعت آپ کے رہنما اور رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ بھارت کو بیچنے کا بجٹ ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ آخر یہ ملک کس کا ہے؟ 130 کروڑ لوگوں کو یا مودی جی کے 4 صنعت کار دوستوں کا؟‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’سپوت (اچھا بیٹا) سمپتی (ملکیت) بناتا ہے، کپوت (برا بیٹا) سمپتی بیچتا ہے۔ آج کا بجٹ ملک کو بیچنے کا بجٹ ہے۔

ایک اورٹویٹ میں سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ کہ آج مودی جی نے بجٹ پر نیا نعرہ بنایا۔ یہ دیس نہیں بچنے دوں گا، یہ دیس نہیں بچنے دوں گا۔

کانگریس نے بجٹ کو کسان اور زراعت مخالف قرار دیا ،کانگریس کے پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’زراعت اور کسان کو نظر انداز کیا جانا جاری ہے۔ زراعت کا بجٹ 6 فیصد کم کر دیا گیا ہے،

واضح رہے کہ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 22-2021 پیش کر دیا ہے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جیسے ہی سیتارمن کو مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ کو پیش کرنے کے لئے پکارا تو ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں تفصیل سے بتایا کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے صحت، تعلیم، ریل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں کے لیے کیا کیا منصوبے بنائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اجولہ یوجنا میں مزید ایک کروڑ خاندانوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ بھارت کے غریب خاندانوں کی خواتین کے لئے پردھان منتری اجولہ یوجنا کے تحت یکم مئی 2016 کو مفت رسوئی گیس سلنڈر فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی گئی تھی۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ میں صحت اور دیکھ بھال، مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے، پرامید ہندوستان کے لئے مکمل ترقی، انسانی وسائل کی ترقی، تحقیق اور جدت اور کم از کم حکومت- زیادہ سے زیادہ گورننس پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں مالی سال 22-2021 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ چھ پلروں پر مبنی ہے جن میں صحت اور دیکھ بھال، مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچہ، پرامید ہندوستان میں مکمل ترقی، انسانی وسائل کی ترقی، جدت اور تحقیق اور کم از کم حکومت زیادہ گورننس شامل ہے۔ طبی سہولیات میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کرنے سے استحکام آئے گا۔ اس کے لئے بچاؤ، حل اور دیکھ بھال پر زور دیا جائے گا۔ مرکزی حکومت اگلے چھ سال کے لئے 64 ہزار 180 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کرے گی جو صحت کے دیکھ بھال نظام، حل مرکزوں کی ترقی اور ابھرتی بیماریون سے نمٹنے کی کوششوں پر مرکوز ہوگی۔

Leave a reply