اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عرب ممالک نے دباؤ ڈالا؟ وزیراعظم نے سچ بول ہی دیا
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عرب ممالک نے دباؤ ڈالا؟ وزیراعظم نے سچ بول ہی دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کسی عرب ملک نے دباو نہیں ڈالا،اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کے جانے کے بعد خلا رہے گا،افغانستان میں امن اوراستحکام خطے کے لیے ناگزیر ہے، افغانستا ن میں صورتحال کشیدہ ہوئے تو اثرات دور دورتک جائیں گے،افغانستا ن میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے افغانستا ن میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے طالبان حکومت افغانستا ن میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے افغانستان میں صورتحال پر قابو پانے کےلیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے امریکی فوج کے انخلا کے بعدافغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا، پاکستان چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے،پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے ،وہاں کے حالات ہم پر اثرانداز ہوتے ہیں،افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے امریکہ نے 20سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیا ہے،افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے اہم تجارتی گزرگاہ ہے،وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،پاکستان خطےمیں اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے،افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی،
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیراعظم نے کیا دیا جواب؟
چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی
اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر لے توکیا ہو جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے مبشرلقمان کی تائید کر دی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان نے 20سال بعد حکومت سنبھالی ہے،دنیا کوافغانستان کے ساتھ ہرصورت بات چیت کرنی چاہیے طالبان نے واضح کیا کہ وہ تعلیم ،خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل کو حل کریں گے پاکستان چاہتاہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑیں،طالبان نے خواتین کے تعلیم سے انکار نہیں کیا شرعی طریقے سےحصول کی بات کی،اشرف غنی کی حکومت اور ان کےسیکیورٹی فورسز آج کہاں ہیں؟ امریکہ نے اشرف غنی حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر بھاری سرمایہ کاری کی کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہی طالبان کو شہرت ملی،امریکہ کو افغانستا ن کی صورتحال سے دھچکہ لگا ،اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ قائدانہ کردار ادا کرے ہم کسی مسلح تنازع کا دوبارہ حصہ نہیں بننا چاہتے ،پاکستان میں دہشتگردی کے 10 ہزار واقعات میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے،اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، شام سے لیکر یمن تک مسلمان ہی جاں بحق ہو رہے ہیں ،بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے اس کے ثبوت فراہم نہیں کئے ، چین سے اچھے تعلقات ہیں اور چین خطے میں ابھرتی ہوئی طاقت ہے میں نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مخالفت کی ،ہم کسی کاساتھ نہیں دے رہے ،امن کی بات کرتے ہیں، امریکی عوام کوافغانستان کی صورتحال سے لاعلم رکھا گیا افغانستان کے3 لاکھ فوجیوں نے بغیر لڑے ہتھیار ڈال دیئے ،افغانستان میں طالبان کا اقتدار پرامن طریقے سے منتقل ہوا،کوئی خونریزی نہیں ہوئی،ہمیں ماضی میں قربانی کا بکرا بنایاگیا اور ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی افغانستان کے ہمسائے ہم اور بھارت دونوں ہیں ،افغانستا ن میں بھارت کا کردار بھی سب کے سامنے ہے،بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کےساتھ کیا کررہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا حل طلب مسئلہ ہے ،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت اور پاکستان کے درمیان 3جنگیں ہوچکی ہیں ،بھارت دیگر خفیہ ایجنسیز سے ملکرپاکستان پر حملے کرتی ہے ،2008میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں واضح کیا کہ افغان مسئلہ کا حل طاقت نہیں ،ہم کالعدم گروپوں کے بعض لوگوں سے مذاکرات کررہے ہیں،بھارت میں نسل پرست حکومت ہے شام سے لیکر یمن تک مسلمان ہی جاں بحق ہورہے ہیں،مغرب میں مذہب کا تصور مختلف ہے،آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہب کونشانہ بنایا جاتاہے ،مغرب کی قیادت کو مسلمانوں کےجذبات کا احترام کرناچاہیے بھارت کوچین کےخلاف مزاحمتی قوت سمجھا جاتا ہے