جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو….عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا
وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی، صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران سماعیل بھی شامل تھے ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ حقوق مارچ اور اسلام آباد میں عوامی اجتماع امر بالمعروف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ظہار کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، کامیاب خارجہ پالیسی اور ناموسِ رسالت و اسلاموفوبیا کیلئے وزیرِ اعظم کی عالمی سطح پر کوششوں اور اقوامِ متحدہ میں قرار داد کی منظوری پر خراجِ تحسین پیش کیا. وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے بالخصوص ضلعی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مشکور ہیں جن کی سازشوں کہ وجہ سے نہ صرف پارٹی بلکہ عوام میں پاکستان تحریکِ انصاف کیلئے مقبولیت اور جوش و جذبے کی نئی لہر پیدا ہوئی ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع، پاکستان تحریکِ انصاف پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان تحریکِ انصاف قومی سطح پر ملک کی واحد گراس روٹ لیول کی جماعت ہے.پیسوں سے عوامی اجتماع نہیں بھرتے، جب قوم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلتی ہے تو عوامی اجتماع امر بالمعروف جیسے ہوتے ہیں.آپ سب میں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جنہوں نے پارٹی میں ورکر کے طور شمولیت اختیار کی اور آج ایوانوں میں اپنے حلقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں.جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن اسمبلی میں نہ آنے کی ہدایت کردی عمران خان نے ارکان کو یہ خط تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے لکھا ہے نہوں نے خط میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا
وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید
استعفیٰ دینے کے بعد بزدار خاموش نہ رہ سکے،بڑا اعلان کر دیا
پرویز الہی نے خاندانی اقدار اور سیاست دونوں کو داو پر لگا دیا،اہم شخصیت کا دعویٰ