جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے افغانستان پر کنٹرول کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیة علماء اسلام پاکستان افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور ناٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا اور طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ بیش بہا مخلصانہ قربانیوں کے بعداللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں اور ان کے گماشتوں سے آزاد کر دیا ہے۔ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیں طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد امن،خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ جس نئے نظام کے آغاز کیا ہے جمعیة علماء اسلام اسے قدر کے نگاہ سے دیکھتی اور دل کی گہرائیوں سے اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) August 16, 2021
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جس استقامت کے ساتھ انہوں نے جہاد میں اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہم بجا طور پر توقع رکھینگے کہ اسی خلوص ، للہیت اورتدبر کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ذریعہ ایک پر امن اور مستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے یہی افغان قوم اور ہم سب کی آرزو ہے جس کیلئے جے یو آئی پاکستان ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیارہے،ہم صمیم قلب سے تحریک اسلامی طالبان کے امیرمولوی ھبة اللہ اوران کےتمام رفقاء کارکواس عظیم کامیابی اور نئی تاریخ رقم کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگو ہیں۔
اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی
ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی
افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا
طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار
دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار
بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام
طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال
ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ
کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا
جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام
امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں
ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے
مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی