کئی اہم شخصیات نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا
کئی اہم شخصیات نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل پر کنٹرول کے بعد کئی اہم شخصیات طالبان کے ساتھ مل رہی ہیں
کئی اہم شخصیات نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے حمایت کرنے والوں میں سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی شامل ہیں افغان پارلیمنٹ کے 18ممبران اور 7صوبوں کے گورنرز نے افغان طالبان کی بیعت کرلی پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر عمر ذاخیلوال نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا حامد گیلانی ،اسحاق گیلانی ، آغا شيرزئی، شير محمد اخونزاده، اور حاجی دين محمد حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں احمدزئی قبائل کی قومی شوریٰ بھی طالبان کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہےطالبان کے رہنما مفتی محمود ذاکری کا کہنا ہے کہ کئی اہم شخصیات نے سینئر رہنما خلیل الرحمن حقانی اور ان کی موجودگی میں طالبان کے ساتھ بیعت کی ہے۔
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،
افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں
طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج
حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی
طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات
امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی
افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے
افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی
کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ
افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا
مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار
اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد
سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا
جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل
امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز
کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان
افغانستان سے انخلا،پاکستان امریکہ کی مدد کو تیار، سندھ حکومت کا بھی بڑا فیصلہ
ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے