مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان:نگہبان رمضان،رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، ڈیوائس ایرر سے عوام پریشان

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)’’نگہبان رمضان‘‘ کے تحت...

حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنڈی بھٹیاں میں رمضان...

امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج...

ٹرمپ کا حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں فیٹف میں خراب کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم ناموس رسالتؐ پرہرروز بات کرتے ہیں،بھارت کی جانب سے ایک وقت پر 2 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا اکاونٹس کام کر رہے تھے ان پر سخت ایکشن لینے جا رہے ہیں مولانافضل الرحمان جوبھی کرتے ہیں ان کوالٹا پڑتا ہے ،جو کچھ ہوا اس لڑائی میں سوشل میڈیا کا استعمال ہوا،سوشل میڈیا کا اصل مقصد پاکستان کے امن کوتباہ کرنا تھا، سراج الحق نے مذاکرات کامشورہ دیا ان کا مشکور ہوں برطانوی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کریں،نواز شریف عدالتوں کو مطلوب ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ نوازشریف کی حوالگی کے لئے درخواست دیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہےکالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے، ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی، رہائی پانےوالوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،پولیس والے بھی زخمی ہوئے، تحریک لبیک کے لوگ بھی جاں بحق ہوئے،ہم نےٹی ایل پی کوکالعدم قراردیاہے وہ 30 دن میں اپیل کرسکتے ہیں اپیل پر ایک کمیٹی بنے گی جو اس کا فیصلہ کرے گی،جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا،ٹی ایل پی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے ٹی ایل پی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے،30گاڑ یاں جلی ہیں، 5 گاڑیاں انھوں نے واپس کی ہیں کالعدم تحریک لبیک کیساتھ معاہدے میں شامل ہے کہ ریاست کے بین الاقوامی معاملات پر فیصلہ ریاست کرے گی اور کوئی بھی جماعت یا گرہ اس حوالے سے دباو نہیں ڈالے گا ایسی پالیسی لانا چاہتے ہیں کہ کسی کے فرقہ کو چھیڑ ا نہ جائے اور اپنا فرقہ چھوڑا نہ جائے۔

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan