کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کریں گے جوانوں کے لئے ایک اور پروگرام کا افتتاح

0
33

کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کریں گے جوانوں کے لئے ایک اور پروگرام کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج جمعرات کو ہنر مند جوان پروگرام کا افتتاح کریںگے جس کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کئے جائیں گے، ان کو ہنر مند بنانے کے لئے پیشہ وارانہ پروگرام سٹارٹ اپ اور انٹرن شپ کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہو ا جس میں وزیر اعظم کو “ہنرمند جوان”پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار اور سینئر افسران شریک ہوئے۔ معاونِ خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے موجودہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان پروگراموں میں نوجوانوں کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے پیشہ وارانہ پروگرام، اسٹارٹ اپ اور انٹرن شپ جیسے پروگرام شامل ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ آئندہ چار سالوں کے لئے 30 ارب روپے کی لاگت کے ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجرا آج جمعرات کو کیا جائے گا۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سنٹر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت “ہنر مندجوان”اور “اسٹارٹ اپ”پروگرام کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا۔

وزیر ِ تعلیم نے بتایا کہ ہنر مند جوان پروگرام کا پہلا فیز بیس ماہ پر مشتمل ہوگا اور اس پر تقریبا دس ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا، ان کی صلاحیتیوں اور استعداد میں اضافہ کرنا، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ہنر کے حوالے سے کوالٹی میں بہتری، بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانا اور نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی تکنیکی صلاحیتیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے روابط اور لنک قائم کرنا ہے۔استعدادِ کار میں اضافے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ہنرمند جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ان میں سے پچاس ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ وغیرہ جیسے جدید علوم شامل ہیں ان میں تربیت دی جائے گی۔ پچاس ہزار جوانوں کو ٹیوٹا کے اداروں میں رسمی شعبوں میں (آٹو مکینک، پلمبر وغیرہ) تربیت دی جائے گی، بیس ہزار نوجوانوں کو اپرنٹس شپ جبکہ پچاس ہزارایسے نوجوانوں کو کہ جن کو پہلے سے مختلف ہنر میں عبور حاصل ہے ان کو جانچ کے بعد سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے تاکہ ان کی صلاحیتیوں کے حوالے سے ان کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہو۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ٹیوٹا کے دو ہزار اداروں کی ایکریڈیٹیشن کی جائے گی، پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے معیار مقرر کیے جائیں گے تاکہ ملک میں پیشہ وارانہ تعلیم کا یکساں نصاب و معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ہنر اور پیشہ وارانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پچہتر(75) سمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ستر (70) مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ دوست ملکوں کے اشتراک و معاونت سے پانچ سنٹر آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔نوجوانوں کے لئے نوکریاں میسر آنے کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم کو “اسٹارٹ اپ”پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کے لئے مختلف پروگراموں کے اجراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معیاراور کوالٹی پر عدم توجہ سے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے باوجود بھی مارکیٹ میں نوکریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں تعلیمی اداروں اور صنعت میں مضبوط روابط قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے وہاں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں کو مارکیٹ سے جوڑنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے منسلک کیا جانا بھی از حد ضروری ہے۔

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ برؤے کار لانے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے تکنیکی اداروں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیم کے باوجود نوجوانوں کو مارکیٹ میں نوکریاں حاصل کرنے میں دشواری تکینیکی اور پیشہ وارانہ اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتا ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جدید علوم مثلاً آرٹیفیشل انٹیلیجنس وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نوجوان جہاں ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادار کر سکیں وہاں عالمی اداروں میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا موثر استعمال کر سکیں۔

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

 

 

Leave a reply