کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ،سعودی عرب نے کی چین کی مدد،مریضوں پر لگی بڑی پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، وائرس سے مزید 143 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 1523 ہو گئی
دوسری جانب چین میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 66 ہزار 492 ہوگئی ہے۔ چینی حکام نے ووہان شہر میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی، چین کے صوبہ ہوبئی میں جان لیوا کرونا وائرس کے مزید 2420 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 139 افراد کا تعلق چین کے صوبہ ہوبئی سے ہے اور صرف ہوبئی میں ہی متاثرین کی تعداد 54,406 ہے۔ وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں 1،360 افراد کا تعلق ووہان شہر سے ہے
سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر چن وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ امداد نے چینی طبی عملے کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ چھ معاہدوں دستخط کے موقع پر کیا۔اس موقع پر متعدد عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔
مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے برطانوی عوام کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کی علامات کی صورت میں گھروں میں ہی رہا جائے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی شہری کو کرونا وائرس کی علامات کا شبہ ہے تو اسپتال جانے کی بہ جا ئے ٹریپل ون پر کال کی جائے۔ محکمہ صحت برطانیہ کا کہنا ہے کہ وائرس کے شبہے میں اب تک 2521 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 9 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے