کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت
کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائبر کرائم قوانین کے تحت ایف آئی اے کی اختیارات سے تجاوز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے لاہور میں 2 صحافیوں کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ لاہور میں 2 صحافیوں کو گرفتارکرنے پرایف آئی اے افسران کےخلاف کارروائی کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے افسران نے پراسس کی خلاف ورزی کی ہے تو کارروائی ہونی چاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کہا ہے تاثر کو ختم کریں،کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں، پچھلی سماعت کے بعد لاہور میں کیا ہوا ایف آئی اے نے عدالت کی توہین کی ایف آئی اے اس عدالت کے ساتھ پلینگ گیم کیوں کر رہی ہے؟ کیا عدالتی حکم کے بعد ایس او پیز لاہور ایف آئی اے پر اپلائی نہیں ہوتے؟بتائیں لاہور واقعے میں ملوث افسران کے خلاف کیا ایکشن لیا؟
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے سنیئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی تھی ایف آئی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں صحافیوں کو پہلے سے درج مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں کے خلاف اعلی ججز،پاک فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر مقدمات درج ہوئے تھے۔ اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے اپنے چینلز سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اعلی عدلیہ کے بنیاد کو کمزور کرکے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزمان کے خلاف مزید ثبوت اکھٹے کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ
صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے