کسانوں کے بھارت بند نے مودی سرکار کو جھکا دیا

0
63

کسانوں کے بھارت بند نے مودی سرکار کو جھکا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں کے بھارت بند نے مودی سرکار کوجھکا دیا، مودی سرکار کسانوں سے بات چیت کے لئے ایک بار پھر راضی ہو گئی ہے

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے بھارت بند کا اختتام ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شام 7 بجے کسان لیڈران کو بات چیت کے لئے دعوت دی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ کل بدھ کے روز حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت ہوگی لیکن اس سے قبل امت شاہ نے کسانوں کو بات چیت کے لئے بلایا ہے

راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم اب بھی اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور وزیر داخلہ سے اسی مسئلہ پر بات کریں گے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ کے ساتھ میٹنگ میں کچھ مثبت نتیجہ اخذ ہوگا۔

دوسری جانب اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کسانوں کے بھارت بند کے دوران حالات کو خراب کرنے کے الزام میں میرٹھ پولیس نے مختلف مقامات سے 14افراد کو گرفتار کیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سہانی نے بتایا کہ کسانوں کی تحریک کے آڑ میں کچھ لوگ ماحول خراب کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے آج صبح الگ الگ مقامات سے 14افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں میرتھ ویاپار منڈل کے ضلع صدر جیتو ناگ پال اور ان کے ساتھی شینکی بھی شامل ہیں۔

بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ مودی جی، کسانوں سے چوری بند کرو! ملک کے تمام باشندگان جانتے ہیں کہ آج بھارت بند ہے۔ اس کی مکمل حمایت کر کے جد و جہد کو کامیاب بنائیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

کسانوں کے بھارت بند کا اثر بھارت کی مختلف ریاستوں میں نظر آ رہا ہے۔ بنگال میں ٹریڈ یونینوں نے کسانوں کے حق میں مارچ نکالا، وہیں بہار کے دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان نے زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹائر نذر آتش کر دیئے۔کرناٹک میں کانگریس لیڈران نے اسمبلی کے باہر کسانوں کے حق آواز اٹھائی۔ کرناٹک کے ہی کلبرگی میں لیفٹ کارکنان نے بس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔

آندھرا پردیش میں کسان یونینوں نے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی حمایت میں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔اتر پردیش کے الہ آباد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ بھارت بند کے دوران سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بندیل کھنڈ ایکسپریس کو روک دیا اور نعرے بازی کی۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Leave a reply