مریم نواز ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی

0
88

مریم نواز ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی

وزارت اطلاعات و نشریات نے مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

تحقیقاتی کمیٹی ن لیگی دور حکومت میں میڈیا کو اشتہارات سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی تحقیقاتی کمیٹی ن لیگی دور حکومت میں من پسند صحافیوں کو نوازنے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقاتی رپورٹ دے گی، وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز پربطورسرپرست میڈیا سیل حکومت کے 9 ارب رو پے سے زائد رقم خرچ کرنے کا الزام ہے مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب میں ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیںتحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی

قبل ازیں حکمران جماعت تحریک انصاف نے مریم نواز کے اشتہارات سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا،پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری کو گزشتہ روز خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز کس حیثیت سے اشتہارات دیتی رہیں، مریم کی آڈیو لیک سنگین مالی بے ضابطگیوں کا اعتراف ہے ،اعلیٰ عدلیہ کو بھی نوٹس لینا چاہئے اور تحقیقات ہونی چاہئے،

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں مریم نواز نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اشتہارات کے حوالہ سے لیک ہونے والی آڈیو میری ہے، اس آڈیو کے حوالہ سے بعد ازاں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ یہ آڈیو 2009 کی ہے تا ہم مریم اورنگزیب کی اس بات کو غلط ثابت کر دیا گیا کیونکہ مریم نواز جن چینلز کے اشتہارات روکنے کی بات کر رہی تھیں وہ چینل 2009 میں لانچ ہی نہیں ہوئے تھے

@MumtaazAwan

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

Leave a reply