میٹرک اور انٹر میں نیا گریڈ نگ سسٹم متعارف

چاہتے ہیں کہ طلبا کریکولم سیکھیں مارکس کی دوڑ میں نہ رہیں
0
154
matric

کراچی : انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا –

باغی ٹی وی: چیئرمین انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن غلام علی ملاح نے کہا کہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کرانہیں اچھی تعلیم دینی ہے، نمبرز سسٹم کےمتبادل گریڈنگ سسٹم طلبا کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا،سال 2024 میں پہلے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کےطلبا کو نمبرز کےبجائےگریڈ دیا جائےگا جب کہ مارک شیٹ یا رزلٹ کارڈ میں فیل کا لفظ بھی شامل نہیں ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے تحت نیا 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم ہوگا جس کو طلبا کی کارکردگی جانچنے کے لئے پانچ رینک میں تقسیم کیا گیا ہے جوکہ سال 2025 میں دوسرے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت میں بھی نافذ کیا جائے گاہ ہم پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر رہے ہیں تا کہ تعلیمی معیار بہتر ہو اور مرحلہ وار اس میں مزید اضافہ کریں گے جب کہ کوشش ہے پاسنگ مارکس کو 50 فیصد تک بھی لے جائیں۔

شہباز شریف ایاز صادق کے ہمراہ لشکری رئیسانی کے گھر پہنچ گئے

غلام علی ملاح نے کہا کہ اب طلبا کا نتیجہ جس مضمون میں خراب آئے گا وہ دوبارہ اس سبجیکٹ کا امتحان دے سکے گا، اس میں سپلیمنٹری کے نام کے بجائے سالانہ امتحان ہی آئے گا، اب سپلی کا ٹیگ ختم کردیا ہے جی پی اے کے فارمولے کو تبدیل کریں گے، ہم مارکس کے تحت گریڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ طلبا کریکولم سیکھیں مارکس کی دوڑ میں نہ رہیں بین الاقوامی سطح پر گریڈنگ سسٹم ہی ہوتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن، انٹونی بلنکن اور لائڈ آسٹن کے خلاف مقدمہ درج

Leave a reply