سیاسی، حکومتی قیادت ،اداروں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،نواز شریف

0
112
pmln

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،

سلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ ،عوام کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز دی گئی ،اجلاس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر پارٹی سربراہ کو بریف کیا ،وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر بھی پارٹی صدر کو اعتماد میں لیا

نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں،خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کے لئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا ،پارٹی صدر محمد نوازشریف نے وفاقی حکومت کے 50 ارب اور پنجاب حکومت کے 46 ارب کے عوامی ریلیف کو سراہا .نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں،پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی شروع ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو پارٹی صدر نے شاباش دی اور کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ہر شہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے،مریم نواز اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے،

وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف، پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی،پارٹی کے سینئر راہنماﺅں اور عہدیدار بھی اجلاس میں موجود تھے

نواز شریف ایک بار پھر لندن جانے کو تیار

نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

Leave a reply