منی بجٹ ، ایوان بالا کا اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے گا
منی بجٹ ، ایوان بالا کا اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے گا
اسلام آباد (محمداویس) منی بجٹ کو سینیٹ میں پیش کرنے کے لیے ایوان بالا کا اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے گا،
منی بل پیش ہونے کے 14 دن بعد سینیٹ اپنی سفارشات قومی اسمبلی کوبھیجے گا جس کے بعد قومی اسمبلی میں منی بل کی منظوری ہوسکے گی۔ سینیٹ کااجلاس اگلے ہفتے بلائے جانے کوامکان ہے سینیٹ اجلاس میں منی بجٹ پیش کیاجائے گا،منی بجٹ پیش ہونے کے بعدقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیجا جائے گا قائمہ کمیٹی 14 دن کے اندربل پر اپنی سفارشات سینیٹ میں پیش کرنے کی پابند ہے جس کے بعد منی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کوبھیجی جائیںگی ۔
سینیٹ سے سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل منی بل کوقومی اسمبلی پاس نہیں کرسکتی ہے۔اس لیے قومی اسمبلی کوسینیٹ کی طرف سے سفارشات آنے تک منی بل پاس کرنے کے لیے انتظارکرنا پڑے گا۔
دوسری جانب منی بجٹ آج بھی قومی اسمبلی سے پاس نہ ہوسکا قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا، جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے عندلیب عباس کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔دعا مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی
وقفہ سوالات کے دور ان عظمہ ریاض نے کہا کہ نور مقدم کیس میں مجرم نے ری ہیبلیٹیشن سینٹر بنارکھا تھا،پرائیویٹ تھراپی سینٹرز کا ڈیٹا وزارت کے پاس نہیں ہے اس دوران اپوزیشن ارکان نے بولنے کی اجازت دینے کے لئے احتجاج کیا ۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے کورم کورم کے نعرے لگائے گئے اورساتھ ہی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس کے باعث دپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا اور اس طرح قومی اسمبلی اجلاس 12 منٹ چل سکا
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے کے تباہ کن اثرات ہوں گے منی بجٹ کے تباہی کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے حکومت خود مہنگائی کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی کی وجہ سمجھ نہیں رہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے،معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا گیا ، مہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی ، اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے
جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر،علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اعوان،سید صفدر شاہ گیلانی،حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی اورمفتی تصدق حسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، حکومت کے منی بجٹ سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا اور اب غریب آدمی زندہ درگور ہوجائے گا،رہنماﺅں نے کہا کہ آی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کیوں مانی جانی جا رہی ہیں، اگر جمہوری اور عوام کی حکومت ہے تو عوام یہ پہاڑ کیوں ڈھائے جا رہا ہیں، پاکستان کے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دینا کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔
رہنماﺅں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے خاص نمائندے ہیں ان سے قوم سے نجات دلائی جانی بہت ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کو معاشی طور پر آزاد اور خود مختار بنانے کے دعوے اور آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے نعرے کے ساتھ حکومت میں آئی تھی۔ اب تین سال میں ایسا کیا ہوا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر بھی سر جھکائے جا رہے ہیں۔رہنماﺅں نے کہا کہ کیاسٹیٹ بنک پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ملک کی خدمت ہے
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب
نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز
قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان
مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش
گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے
کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی
عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف