موسم ابھی آبرآلود ،فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ
ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہونے کا زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمان بتا سکتے ہیں،

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی آبرآلود ہے، دو، تین دن میں فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا،ریاست عوام اور ملک کا مفاد سوچتی ہے، چودھری برادران وضعدار اور وفا والے اتحادی ہیں،حکومت سے جو تحفظات ہیں اسکا اظہار کرتے رہتے ہیں،

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی ہدایت پر سینیٹر کامل علی آغا نے لاہور میں تنظیم سازی کا عمل بھی تیز کر دیا ہے، لاہور میں ق لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری بھی ق لیگ نے شروع کر دی ہے، اسی ضمن میں لاہور کی دس سے زائد مختلف یونین کونسل میں عہدیدارن کا انتخاب کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ ق لیگ بلدیاتی الیکشن میں پنجاب کے ہر ضلع میں بھرپور حصہ لے گی چودھری پرویز الہیٰ کے دور میں بلدیاتی ادارے فعال کردار ادا کر رہے تھے

قبل ازیں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کامل علی آغا کاکہنا تھاکہ اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوچکی ہے تو اگلے آنے والے تمام دن حکومت کیلئے مشکلات والے ہیں اور مشکل میں یہ حکومت رہے گی۔ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہم اس وقت تک بوجھ اٹھائیں گے جب تک ریاست حکومت کیساتھ کھڑی ہے

لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے. گزشتہ روز سپیکر اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملے تھے،ن لیگی سابق رکن اسمبلی نے بھی چودھری برادران سے ملکر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

Shares: