دوران تفتیش گلاس مارے جانے کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کیا جواب دیا؟

0
47

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے جو گلاس مارے گا اسے جو میں ماروں گا سب دیکھیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش میرے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی،نیب والے ایک ماہرلائے تھے میں اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا تھا،مس ہینڈل کرنا چاہیے تھا لیکن کیا نہیں ہے،

صحافی کی جانب سے گلاس مارے جانے کی خبروں پر جب شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے جو گلاس مارے گا اسے جو میں ماروں گا سب دیکھیں گے،

قبل ازیں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال صاحب ،مشاہد حسین سید ، جاوید عباسی ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص و دیگر بھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

Leave a reply