تحریک انصاف کی اہم شخصیت خادم رضوی کے عرس میں پہنچ گئی،سعد رضوی سے ملاقات

0
223

تحریک انصاف کی اہم شخصیت خادم رضوی کے عرس میں پہنچ گئی،سعد رضوی سے ملاقات
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تحریک لبیک کے سربرہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی سے ملاقات ہوئی ہے

سینیٹر اعجاز چوہدری تحریک لبیک کے مرکز پہنچے اور انہوں نے حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی،اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے حافظ سعد رضوی کو رہائی پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے، سعد رضوی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کا شکریہ ادا کیا،

واضح رہے کہ اعجاز چودھری نے کہا تھا کہ سعد رضوی کی رہائی پر مبارکباد دینے جاؤں گا، انہوں نے آج وعدہ پورا کر دیا ہے اور پھولوں کے گلدستے لے کر مبارکباد دینے پہنچے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، ہزاروں شرکاء یتیم خانہ چوک پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر قرآن خوانی کی گئی،آج عرس کی تقریب سے مختلف علماء کرام خطاب کریں گے، حافظ سعد رضوی کا بھی خطاب متوقع ہے شیڈول کے مطابق آج دوسری نشست عشاء کی نماز کے فورا بعد شروع ہو گی اور ۱۱ بجے تک جاری رہے گی ۔ دوسری نشست میں مفتی منیب الرحمن ، علامہ اجمل رضا قادری ، اوریا مقبول جان سمیت ملک و بیرون ملک سے علماء و مشائخ صحافی و دانشور حضرات شرکت فرمائیں گے ۔ عرس میں ایک مرکزی سٹیج مین روڈ پر تیار کیا گیا ہے ،تحریک لبیک کے کارکنان ہی سیکورٹی پر مامور ہیں، شرکاء کو تلاشی بھی لی جا رہی ہے، عرس کے شرکاء منظم انداز میں موجود ہیں، آج پہلی نشست میں شوریٰ کے خطابات ہوئے،کل تیسرے روز بھی اہم خطابات ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ باتیں کام اور کام زیادہ ہو گا رہائی کے بعد جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی سب کو سمجھ آ گئی ہے، ہمارے کارکنان عشق رسول میں ڈوبے ہوئے ہیں، میں لبیک کے کارکنان کے جذبے اور ہمت، حوصلے کو داد دیتا ہوں، ہمارا کوئی مفاد نہیں، ہم ختم نبوت کی تحریک چلا رہے ہیں، اس تحریک کو روکنے کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں ،زمانہ بدلا ہے باقی کچھ نہیں بدلا،اگر عمل میں اخلاص ہو تو پھر قبولیت میں کوئی چیز مانع نہیں، نہ دن ،نہ رات دیکھنے والے چلے ہی جاتے ہیں منزل کی جانب اور اسلام کے جھنڈے گاڑھتے ہیں

حافظ سعد رضوی کی اقتدا میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی، اس موقع پر ٹریفک کو بند کیا گیا تھا، شہریوں نے سڑک پر بھی نماز جمعہ ادا کی، سڑک پر بڑی سکریںیں نصب کی گئی تھیں

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریبات کا گزشتہ روز لاہور میں آغاز ہوا،حافظ سعد رضوی نے شوریٰ کے ہمراہ علامہ خادم رضوی کی قبر پر چادر پوشی کی، مجلس شوریٰ کے رکن علامہ محمد شفیق امینی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، قاضی محمود اعوان، علامہ غلام عباس فیضی، مولانا فاروق الحسن قادری، علامہ غلام غوث بغدادی، پیر سید عنایت الحق شاہ بھی موجود تھے۔ خصوصی دعا رکن شوریٰ و سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی قاضی محمود اعوان نے کی۔ کارکنان کی بڑی تعداد مرکز جامع مسجد رحمۃ للعالمین کے اندر اور باہر موجود تھی۔ علامہ سعد حسین رضوی کا استقبال کارکنوں نے لبیک یا رسول اللہ کے نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا۔ سربراہ تحریک کو کارکنوں کی بڑی تعداد نے گھیر لیا اور بغلگیر ہوئے لاہور کے داخلی راستوں پر رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے حافظ سعد حسین رضوی گزشتہ روز جیل سے رہا ہوئے ، تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد یتیم خانہ چوک مرکز میں موجود ہے،ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان لاہور پہنچ رہے ہیں‌

سٹی ٹریفک پولیس نے تین روزہ تقریبات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ایمبولینسوں کےلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت کی، ایس پی آصف صدیق تمام تر ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے،

مین ڈائیورشن پوائنٹ
-1 ڈائیورشن سمن آباد چوک جانب یتم خانہ چوک،
-2 شاہ فرید چوک جانب سبزہ زار چوک ڈائیورشن
-3 ڈائیورشن سٹی اڈہ/رہبر اڈہ
-4 ڈائیورشن رحیم سٹور
-5 ڈائیورشن بجلی گھر چوک

لنک ڈائیورشن
-1 ڈائیورشن نوانکوٹ کٹ
-2 ڈائیورشن شیل کٹ جانب یتیم خانہ
-3 ڈائیورشن کھاڑک نالہ چوک
-4 ڈائیورشن دبئی چوک
-5 چوبرجی چوک
-6 گندہ نالہ سمن آباد چوک

ہیوی ڈائیورشن

-1 شاہدرہ چوک
-2 سگیاں R/O
-3 بابوصابو چوک
-4 ٹھوکر نیاز بیگ چوک

پارکنگ پلان

-1 پارکنگ سٹیٹ بنک خالی پلاٹ نزد یتیم خانہ میٹر و اسٹیشن
-2 پارکنگ گیٹ سٹیڈیم سبزہ زار(پارکنگ اندرکروائیں گے)
-3 پارکنگ ملحقہ پلازہ کے اطراف(-iپارکنگ الائیڈ بنک، -ii پارکنگ ٹرن سروس شاپ، -iii پارکنگ ملحقہ خالی پلاٹ نورہربل بورڈ، -iv پارکنگ سردار مچھلی)
-4 پارکنگ LOSروڈ
-5 پارکنگ بالمقابل رحیم سٹور
-6 پارکنگ ہما بلاک علامہ اقبال ٹاؤن
-7 پارکنگ GCU سپورٹس گراؤنڈ

ہیوی ٹریفک ڈائیورشن پلان

(بس، کوسٹرز، مزدا، ویگن وغیرہ)نمبر1: جی ٹی روڈ شاہدرہ کی طرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو براستہ رنگ روڈبابوصابو چوک سے شیل کٹ، چھوٹاR/O بابو صابو لیاقت چوک، سبزہ زار اسٹیڈیم کی طرف بھجوایا جائے گا۔
نمبر2:
ساہیوال، اوکارہ، ملتان روڈ اور رائیونڈ کی طرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹھوکرنیاز بیگ انٹرچینج سے بذریعہ موٹروے بابو صابو چوک سے شیل کٹ، چھوٹا R/O بابو صابو لیاقت چوک، سبزہزاراسٹیڈیم کی طرف بھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب 19 سے 21 نومبر تک خادم حسین رضوی صاحب کے عرس کی وجہ سے تقریباً ایک کلو میٹر کے ایریا میں سکول و کالج مارکیٹ وغیرہ سکیورٹی تحفظات کی وجہ سے بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ مولانا خادم حسین رضوی کے پہلے عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مرکز جامعہ مسجد رحمتہ للعالمین اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، عرس منتظمین نے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی

علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریبات پہلے روز مسجد اور مزار شریف کے اندر ہونگی جبکہ دوسرے اور تیسرے روز باقاعدہ چوک یتیم خانہ سے سکیم موڑ تک روڈ بند ہوگا،سٹیج سکیم موڑ چوک میں لگایا جائے گا اور ٹی ایل پی کی مرکزی شوری اپنی تحریک کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

@MumtaazAwan

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی رہائی کے بعد استقبال کے مناظر،خصوصی ویڈیو

Leave a reply