وزیراعظم سے لاہور میں کتنے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی؟ نام آ گئے

0
346

وزیراعظم سے لاہور میں کتنے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی؟ نام آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسری جانب اپوزیشن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے

اہم فیصلے ،اہم مشاورت،اہم ملاقات،وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلی پہنچ گئے وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اسکے علاوہ ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے. حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے.پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا.

وزیرِ اعظم سے صوبائی وزراء پنجاب سردار آصف نکئی اور صمصام بخاری کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ماضی میں پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود رکھا جاتا رہا،پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے ہوئے شہروں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے

ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے صوبائی وزراء سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی کے مطابق دو روز قبل آصف نکئی اور اختر ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کی لیکن وہ کبھی بھی گروپ کا حصہ نہیں رہے عمران خان سے ملنے والے دیگر وزرا صمصام بخاری اور ہاشم ڈوگر بھی کبھی بھی ترین گروپ کے ممبر نہیں تھے سعید اکبر نوانی کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ نے وزیراعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایت کے بعد کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے لاہور میں اراکینِ صوبائی اسمبلی پنجاب کی ملاقاتیں ہوئی ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اراکین قانون سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.پاکستان تحریکِ انصاف نے مخصوص نشستوں پر میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا.اس سے قبل ماضی میں سیاسی پارٹیاں مخصوص نشستوں پر اقربہ پروری سے لوگوں کو لاتی رہیں.حکومت کو دیوالیہ معیشت ورثہ میں ملی، حکومت نے کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا استحکام دیا.ملکی معیشت اب سسٹین ایبل گروتھ کی سمت میں جارہی ہے. حکومت کی کرونا سے بچاؤ پالیسیوں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی.شرکاء نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں حکومت کے اقدمات کی بدولت عوامی پزیرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا.

ملاقات میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکینِ صوبائی اسمبلی اور اقلیتی اراکینِ صوبائی اسمبلی پنجاب شامل تھیں،.
وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ترجمان وزیرِ اعلی حسان خاور بھی اجلاس میں شریک تھے،

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی کو پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا.

خواتین اراکین اسمبلی یاسمین راشد, صادقہ صاحبداد خان, شمسہ علی، نسرین طارق، شوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رانا، شاہدہ احمد، سمیرا احمد، عائشہ اقبال، نیلم حیات ملک، ام البنین علی، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا، رشیدہ خانم، فرحت فاروق، ثانیہ کامران، طلعت فاطمہ نقوی، شاہینہ کریم، آسیہ امجد، سیمابیہ طاہر، مومنہ وحید، عائشہ نواز، زینب عمیر، فراح آغا، سید ہ فراح عظمی، ساجدہ بیگم، ساجدہ نوید، سبین گل خان، سبرینہ جاوید، عابدہ بی بی نے وزیراعظم سے ملاقات کی

اقلیتی اراکینِ صوبائی اسمبلی ہارون عمران گل، اعجاز عالم آگسٹین، مہندر پال سنگھ، یوڈسڑرچوہان بھی موجود تھے

وزیرِ اعظم عمران خان سے پنجاب کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ملاقاتوں میں اراکین نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی کو جنوبی پنجاب پیکیج پر شکریہ ادا کیا.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیاب معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے.ملکی معیشت کا پہیہ چلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے.پورے پنجاب میں اس وقت ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں.حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پیکیج لے کر آئی. جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کو ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.پنجاب میں صنعتی علاقوں کے قیام سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان سے ن لیگ کے 6 ارکان کی بھی ملاقات ہوئی ہے، ارکان میں جلیل شرقپوری ، اشرف انصاری ،غیاث الدین فیصل نیازی شامل ہیں اظہر عباس چانڈیو نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،وزیراعظم عمران خان نے لیگی اراکین اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت جر دی، لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ کئی ارکان ن لیگ کی قیادت سے ناراض ہیں اور شریف خاندان کی وجہ سے ن لیگ چھوڑ نے کو تیار ہیں۔

راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن

ملک محمد انور، سید یاور عباس بخاری، ملک جمشید الطاف، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری محمد عدنان، واثق قیوم عباسی، محمد بشارت راجہ، عمر تنویر، راجہ راشد حفیظ، عمار صدیق خان، راجہ یاسر ہمایوں، راجا یاور کمال خان، ظفر اقبال، محمد منیب سلطان چیمہ، عنصر مجید خان نیازی، غلام علی اصغر خان لہری، چوہدری افتخار حسین، فتح خالق بندیال، محمد سبطین خان، عبدالرحمن خان، امین اللہ خان، احمد خان، غضنفر عباس، محمد عامر عنایت، سید صمصام علی شاہ بخاری، ملک نعمان احمد لغاری، ملک نعمان احمد لغاری، میاں محمد فرخ ممتاز مانیکا، احمد شاہ کھگہ، محمد نعیم ابراہیم۔

ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان

سردار حسنین بہادر دریشک، خواجہ محمد داؤد سلیمان ,جا وید اختر, محسن عطا خان ,محمد حنیف خان, سردار احمد علی خان دریشک, سردار محی الدین خان کھوسہ, ملک احمد علی, شہاب الدین خان, سید رفاقت علی گیلانی, سردار فاروق امان اللہ دریشک, سردار محمد اویس احمد دریشک, سردار دوست محمد مزاری , نوابزادہ منصور احمد خان, زہرہ بتول, محمد سبطین رضا, محمد رضا حسین بخاری, خرم سہیل خان لغاری, محمد عون حمید, نیاز حسین خان, میاں علمدار عباس قریشی, محمد اشرف خان، مخدوم ہاشم جواں بخت, میاں شوکت علی لالیکا، میاں فدا حسین وٹو, سمیع اللہ چوہدری, صاحبزادہ محمد گزین عباسی, سید افتخار حسن,محمد عامر نواز خان, چوہدری مسعود احمد, میاں شفیع محمد, فواز احمد,آصف مجید ,محمد شفیق، سید حسین جہانیاں گردیزی , محمد اختر محمد جہانزیب خان کھچی, زوار حسین وڑائچ جاوید اختر، سید خاور علی شاہ, حامد یار حراج, فیصل خان نیازی, محمد سلیم اختر, نوابزادہ وسیم خان بادوزئی, محمد ظہیر الدین خان, محمد ندیم قریشی, سلمان نعیم, ملک واصف مظہر, قاسم عباس خان, نذیر احمد خان, محمد اعجاز حسین, رائے ظہور احمد.

لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ

میاں محمد اسلم اقبال, میاں محمودالرشید , محمد ہاشم ڈوگر, ملک اسد علی, سردار محمد آصف نکئی, ندیم عباس, نذیر احمد چوہان, سرفراز حسین, ملک مختار احمد, عمر آفتاب,خرم اعجاز, خان شیر اکبر, صاحبزادہ جلیل احمد شرقپوری, محمد عاطف ,سلیم سرور جورا, میاں محمد اختر حیات, چوہدری لیاقت علی, محمد اخلاق ,چوہدری احسن سلیم بریار, سید سعید الحسن, محمد طارق تارڑ, گلریز افضال گوندل, میمن تارڑ ,احسن جہانگیر, چوہدری ظہیرالدین, حافظ ممتاز احمد, خیال احمد, محمد تیمور خان, آشفہ ریاض اور معاون خصوصی تیمور علی لالی, عمر فاروق، سلیم بی بی بھروانہ, علی اختر, شکیل شاہد, محمد لطیف نزر , سعید احمد سعیدی, سونیا علی رضا, کرنل غضنفر عباس شاہ, رانا شہباز احمد خان.

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی نے پیغام بھیجا کہ بزدار کو ہٹا دیا گیا ہے… کیا یہ خبر درست ہے کیا کوئی میرے لیے اس کی تصدیق کر سکتا ہے؟

عثمان بزدار کو ہٹائے جانے کی صورت میں پرویز الہیٰ، علیم خان بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں تا ہم اب نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگر عثمان بزدار کو ہٹا دیا جاتا ہے تو ترین گروپ مزید کڑی شرطوں کے ساتھ سامنے آئے گا، چودھری برادران دو روز سے اسلام آباد میں ہیں اور چوھدری شجاعت کی وزیراعطم سے ملاقات کی بجائے مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے

اپوزیشن اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں اسپیکرپنجاب اسمبلی کو عدم اعتماد تحریک پیش کردی جائے گی پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈرافٹ آج تیار کرلیا جائے گا

قبل ازیں پنجاب اور وفاق میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ہے،صوبائی وزرا اور ممبر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ختم ہوئی ہے، وزیراعظم کے دیئے گئے ٹاسک پر وزیر قانون پنجاب سرگرم ہیں راجہ بشارت نے 4 صوبائی وزرا اور ایم این سے ملاقات کی ملاقات میں راجہ راشد حفیظ، ہاشم ڈوگر، ظہیر الدین، صداقت عباسی بھی شامل تھے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے اور پنجاب کی صورتحال پربات چیت کی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کا قومی اور صوبائی رکن اپنے قائد کے ساتھ ہے،

دوسری جانب علیم خان نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ،علیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کو وزیر اعظم کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا،اجلاس میں شرکت کرنے والے علیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں،اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے،

دوسری جانب عثمان بزاد نے اپنی کرسی بچانے کے لئے اراکین سے ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں، آج بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقاتیں کر رہے ہیں تا ہم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حلقے میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی،میاں جلیل شرقپوری نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکیا ،

شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،اس وقت پوری توجہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے پر ہے،وزیراعلی ٰ کی تبدیلی سے متعلق اختیار وزیراعظم کے پاس ہے ،

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

Leave a reply