نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا علاج کب ہو گا؟ کمیٹی اجلاس میں تشویشناک خبر آگئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے حوالہ سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عطاء اللہ تارڑ اور نواز شریف کے ڈاکٹر سکائپ پر موجود رہے۔
راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔ میڈیکل بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تین یوم میں اپنی سفارشات بھجوایے
پنجاب سول سیکرٹیریٹ میں میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی موجودہ صحت کی صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ دیگر امراض کے علاج سے پہلے انتہائی ضروری ہے کہ ان کا دل درست حالت میں ہو۔ میاں نواز شریف کی حالیہ میڈٰیکل رپورٹس کے مطابق ان کے 2 سٹنٹس کام نہیں کر رہے۔
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟
مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم
حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دے دی ہے۔ میاں نواز شریف کے گردے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نے ان کے طبی معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹس کمیٹی کو جمع کروا دی ہیں۔ پلیٹ لیٹس اور دیگر امراض کا علاج بعد میں کیا جائے گا.
واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، ن لیگی نمائندے اجلاس میں کیوں شریک نہ ہوئے؟