نورمقدم قتل کیس، ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی،ذاکر جعفر کا وکیل کون؟
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبا د میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت 11ستمبر تک ملتوی کر دی گئی
مدعی کی جانب سے وکلا نے اپنے وکالت نامے عدالت میں جمع کروا دیئے عدالت نے حتمی دلائل کے لیے کیس 11 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ظاہر جعفر کے مالی اور ملازم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر مدعی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے تک پولیس سے نور مقدم قتل کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا نور مقدم قتل کیس میں سفاک قاتل کے والد نے معروف وکیل خواجہ حارث کو اپنا وکیل بنایا ہے خواجہ حارث پانامہ کیس سے لے کر احتساب عدالت کے تمام مقدمات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا وکیل ہے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ملزم ذاکر جعفر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
قبل ازیں دو روز قبل نور مقدم قتل کیس میں شامل تھیراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ قاتل ظاہر جعفر پاگل نہیں شرابی ہے ظاہرجعفرکو بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا،میں نے کہا شراب نوشی کی عادت ہے تو ظاہرجعفر کو اسپتال میں داخل کرایا جائے،تھراپی ورکس کرائم سین نہیں بلکہ ایک میڈیکل سین سمجھ کر گیا تھا، ہمیں انویسٹی گیشن آفیسر نے جھوٹ بول کر بیان لینے کے لیے بلایا تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ ہے میں نے ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،ذاکرجعفر نے کہا شاید شراب زیادہ پی لی ہوگی اس لیے قتل ہوگیا،ذاکرجعفر کا ری ایکشن معمولی تھا،ایسی خبر اگر کسی والد کو بتائی جائے تو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں،اپنی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کار ہوں جو کیس بن گیا یہ میرے گمان بھی نہیں تھا،پولیس کا چالان 173 کا نہیں تھا، اب آ گیا ہے،میری اپنی 2بیٹیاں ہیں، ہمیں بچی کا بہت دکھ ہوا،ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے کام کرنے آئے ہیں،
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور
نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع
نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان
نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم قتل کیس،ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر