او آئی سی اجلاس،پاکستانی وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

0
124
pm

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمن نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا،نگران وزیراعظم فلسطین پر منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر طلب کیا گیا,نگران وزیراعظم او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے .

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے، او آئی سی سربراہی کانفرنس جو اتوار کو ہونی تھی اب ہفتے کو ریاض میں ہو گی،ایران نے ایرانی صدر کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی ہے،ایران کے صدارتی دفتر کے سیاسی نائب نے اس امیر کی تصدیق کی،ایران کی وزارت خارجہ کی ٹیم بھی ریاض جائے گی،

اسلامی ممالک کی تنظیم کے سربراہان کی ابتدائی میٹنگ اور اجلاس کے علاوہ اس اجتماع کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں اور دو طرفہ مشاورت بھی ہو گی تا کہ غزہ کے مسئلے کے حوالے سے مزید ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ایران پاکستان،اردن، مصر، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، الجزائر اور جمہوریہ آذربائیجان سمیت دیگر بااثر ممالک کی بھی شرکت متوقع ہے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Leave a reply