اولمپین پلیئر رابعہ عاشق کے ساتھ فراڈ،پولیس نے معاملہ حل کروا دیا

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ پر مبنی آپریشنل سٹرٹیجی پر عمل پیرا ہے۔شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیکنالوجیکل سپورٹ لاہور پولیس کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

انہوں نے یہ بات آج پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبلٹس متعارف کروانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان،ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) سہیل چوہدری،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس پی ڈولفن سکواڈ و پیرو راشد ہدایت و دیگر سینئر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کریمینل ریکارڈ، ای چالاننگ ڈیٹا و دیگر اہم معلومات جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے لا اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول میں بہتری لائی جا رہی ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ٹیبلٹس ابتدائی طور پر پولیس ریسپانس یونٹ آٹھ گاڑیوں میں نصب کئے گئے ہیں جبکہ ان گاڑیوں پر تعینات پی آر یو افسران و اہلکاروں کو ان ٹیبلٹس کو آپریٹ کرنے کی تربیت فراہم کی گئے ہے۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں نصب یہ ٹیبلٹس ہمہ وقت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہیں اور دوران پٹرولنگ یا سنیپ چیکنگ کے دوران ضرورت پڑنے پر کسی بھی شخص یا گاڑی کی مانیٹرنگ،کریمینل ریکارڈ اور ڈیٹا چیکنگ،جرائم پیشہ و اشتہاری مجرمان کی لوکیشن اور ٹریسنگ،بلیک لسٹ اور چوری شدہ گاڑیوں کی تفصیلات ان ٹیبلٹس میں دستیاب ہونگی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس ریسپانس کے گاڑیوں میں نصب لائیو ویو کیمروں کی زومنگ سے جلسے جلوسوں اور لا اینڈ آرڈر صورتحال میں مشتبہ و قانون شکن عناصر، مشکوک گاڑیوںکی مانیٹرنگ اور ٹیبلٹس پر دستیاب ڈیٹا سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر آٹھ گاڑیوں پر نصب ٹیبلیٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر موجودہ سہولیات میں بہتری لائی جائے گی جبکہ اس سہولت کا دائرہ کار پی آر یو کی باقی وہیکلز تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے پاس بھی ایل ٹی ای سیٹ میں یہ سہولت دستیاب ہو گی جس کے ذریعے وہ مجرموں،چوری شدہ اور ای چالان شدہ گاڑیوں کو ٹریک کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شاہدرہ،شیرا کوٹ،چوہنگ،کاہنہ،ہربنس پورہ سمیت پی آر یو کی آٹھ ٹیمیں اس سہولت سے فیض یاب ہونگی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے کہا کہ لاہور پولیس کو ڈیمانڈ کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پر مشتمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کامران خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی قومی اثاثہ اور اہم سکیورٹی پراجیکٹ ہے شہر میں سیف سٹیزاتھارٹی کے خراب کیمروں اور سسٹم کی درستگی کے لئے متعلقہ کمپنی سے معاملات طے ہو چکے ہیں اور اگلے تین سے چار ماہ میں انشا اللہ سو فیصد کیمرے درست حالت میں ہوں گے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی پروٹول دیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر آٹھ ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے مربوط ٹریفک انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

قبل ازیں اولمپین خواتین کھلاڑیوں نے سی سی پی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا،اولمپین خواتین کھلاڑیوں کی اظہارِ تشکر کےلئے سی سی پی او آفس آمد ہوئی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اولمپین پلیئر رابعہ عاشق کے ساتھ گاڑی کی لین دین میں فراڈ ہوگیا تھا،رابعہ عاشق نے اولمپین انعام کی رقم سے ثریا نامی خاتون سے گاڑی خریدی تھی،ثریا نامی ملزمہ نے گاڑی کی رقم لیکر کاغذات نہ دئیے، الٹا ان کےخلاف گاڑی چوری کی درخواست دے دی، ڈیفنس اے پولیس نے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے گاڑی اصل مالک رابعہ عاشق کو دلوا دی، تھانہ ڈیفنس اے میں جعل سازی، امانت میں خیانت کرنے پر ثریا نامی خاتون پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی خون پسینے کی کمائی پر شب خون مارنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، حقداروں کو ان کا حق ہر صورت دلوائے جائے،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Shares: