پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے پارٹی سیکرٹریٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا
نائب صدر سنٹرل پنجاب چوہدری اختر، صدر منیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب عمران اٹھوال، جمیل منج، عابد صدیقی نے مبارک باد دی۔ سینئر نائب صدرچوہدری اسلم گل جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ، عثمان ملک اور دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے ،اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،پیپلزپارٹی نے انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،تبدیلی سرکار کے تمام جھوٹے دعوے عوام کے سامنے آچکے ہیں،عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو سمجھو حکومت چور ہے پنجاب کو دوبارہ پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے،پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے،پیپلزپارٹی کے کارکن آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں،پیپلزپارٹی کے تمام فیصلے پارٹی مشاورت سے ہوتے ہیں
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیر جمہوری اقدام کے خلاف ہیں، ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو کو بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا گیا یوسف رضا گیلانی کا جرم کیا ہے؟ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی ہی رہیں گے احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اپنے خلاف کیسز میں بری ہو چکا ہوں ،عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا ملک میں زیادہ توانائیاں ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں لگائی جا رہی ہیں،
یپلزپارٹی الیکشن سے قبل ہی کراچی سے لیکر خیبر تک متحرک ہوگئی ہے جنوبی پنجاب میں چیئرمین بلاول ہر ضلع کا دورہ کررہے ہیں راجہ پرویز اشرف سینٹرل پنجاب میں متحرک ہوگئے ہیں خیبرپختونخوا نجم الدین متحرک ہیں
ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے