پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب
پاکستان کے خلا ف بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب،شیخ رشید کا فواد چوھدری کے ہمراہ بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طورخم اور چمن بارڈرپرمعاملات بہتر ہیں
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے،دستانے پہنے ہاتھ کو ناکامی ہوگی پاکستان کا افغانستان انخلا میں اہم کردار رہا ہے ،نیوزی لینڈ ٹیم جہاں ٹھہری ہوئی تھی وہاں آئی ایم ایف اور دیگرحکام بھی تھے بھارت جیلوں سے لوگوں کو ضمانت پر نکال کر استعمال کرتا ہے،پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ،بھارت کا واویلا ہے ،پڑوس میں بھارت کے 66 کیمپس تھے جوختم کیے گئے ، ہم زندہ قوم ہیں،ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ایک وقت آئے گا جب دنیا سے ٹیمیں پاکستان کھیلنے آئیں گی، جوسمجھتے ہیں دورہ منسوخی سے پاکستان تنہا ہوجائے گا وہ غلطی پر ہیں، نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ٹیم پرسکیورٹی کیلئے لگائی .
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم جب ہائبرڈ وار کی بات کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں نیوزی لینڈ کا دورہ کینسل ہوتے وقت ایس سی او کی سمٹ جاری تھی وزیراعظم کی تقریرہونے والی تھی پندرہ منٹ پہلے پتہ چلا کہ نیوزی لینڈ ٹیم جارہی ہے ہم نے سوچا وزیراعظم کی تقریر ہولینے دیں اس کے بعد انہیں بتائیں گے 10 اگست کو احسان احسان اللہ کے نام سے فیک فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی اس پوسٹ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو کہا گیا کہ وہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجیں ، 21 اگست کو ابھی نندن مشرا نے ہندوستان کے اخبار میں ایک آرٹیکل لکھا ابھینندن مشرا کے بہت مضبوط لنکس امرا اللہ صالح کیساتھ تعلقات ہیں ، 24 اگست کو مارٹن گپٹر کی بیگم کو ایک ای میل ملتی ہے یہ ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹونمیل ڈاٹ کام سے ملتی ہے ،یہ ای میل کسی سوشل میڈیا سے نہیں تھا یہ ای میل اکاؤنٹ چوبیس اگست کو بنایا گیا اور صبح اس ای میل سے میل کی گئی اس ای میل ایڈریس سے صرف ایک ہی میل جنریٹ کی گئی پروٹون میل سیکورٹی سروس ہوتی ہے انٹرپول کو درخواست کی ہے کہ اس ای میل کے بارے میں بتائیں ان تمام واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم دورہ کینسل نہیں کرتی اور وہ پاکستان آجاتی ہے ہم نے بھرپور سیکورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو دی
فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکورٹی کیلئے دوہیلی کاپٹر بھی متعین کیے گئے پہلی پریکٹس ٹیم نے تیرہ تاریخ کو کی اس دن کوئی دھمکی نہیں تھی کوئی ایشو نہیں ہوا میچ سے ایک دن پہلے بھی پریکٹس سیشن ہوا اور کوئی تھریٹ نہیں تھا ، سترہ ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کہا کہ کنسرن آیا ہے کہ کوئی تھریٹ ہے ، ٹیم نے ساڑے دس بجے کہا کہ ہم ٹور کینسل کر رہے ہیں ،ہم نے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم سے پوچھا ہم سے وہ تھریٹ شیئر کریں ،نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم تھریٹ سے نابلد تھی اور معلومات شیئر نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ تھریٹکی وجہ سے ٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ سنجیدہ تھریٹ ہے،17ستمبرکو حمزہ آفریدی کے نام سے جی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی ،ای میل آئی ڈی بنانے کے 15منٹ بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا،حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کے ذریعے بھارت میں بنائی گئی،حمزہ آفریدی کے نام اس لیے استعمال ہوا کہ یاظاہرکیا جائے کہ تھریٹ پاکستان سے گیا ،جس ڈیوائس پر حمزہ آفریدی نامی آئی ڈی بنائی گئی اس پر 13آئیڈیز ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیزپیغام بھیج دیا گیا ہے،ویسٹ انڈیزکوجو تھریٹ ایشو کیا گیا یہ بھی احسان اللہ احسان آئی ڈی سے کیا گیا ،احسان اللہ احسان کے اسپیلنگ میں ش کا استعمال ہوا جس سے بہتراندازہ لگایا جا سکتا ہے،
@MumtaazAwan
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیا گیا ،بھارتی صحافی نے جعلی فیس بک پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ،پیج میں کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیمیں ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے ٹیموں کو تھریٹ پاکستان کے خلاف نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خلاف سازش ہے،آج ایف آئی نے ایک پرچہ درج کرلیا ہے،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنے طور پر معاملہ اٹھائیں گے ،حکومت پاکستان بھی معاملےکو اٹھائے گی ،آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے نیوزی لینڈ کو ہم سے تھریٹ شیئر کرنا چاہیے،پوری دنیا نے پاکستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا .
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات
سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،
پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا
گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان