پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے ، چین نے کیا ایک بار پھر دبنگ اعلان

0
38

پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے ، چین نے کیا ایک بار پھر دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں چین کے اظہارتشکرکی قرارداد پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان کاردعمل آ گیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد کوسراہتے ہیں،سینیٹ میں کورونا وبا کے خلاف پاکستان کی امداد کرنے پر چین کاشکریہ ادا کیا گیا تھا،مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستان کوکبھی نہیں بھولیں گے

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے تمام وسائل جمع کرکے چین کی مشکل میں مدد کی تھی،ہم اچھے اورمشکل وقتوں کے بھائی ہیں

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا،سینیٹ اجلاس میں چین کی حمایت میں اظہار تشکر کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قراداد قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے پیش کی ،قرار داد میں کرونا کے خلاف پاکستان کو تعاون کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے

سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ چین کے خلاف مختلف عناصر کی جانب سے پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے ۔ یہ ایون کورونا وائرس کے خلاف تعاون فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ اداکرتا ہے ۔کورونا سے بچاؤ میں چین نے ہمیں تعاون فراہم کیا ۔ چین نے ہمارے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کے لئے سامان فراہم کیا ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ چین نے پاکستان میں اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔چینی صدر نے چین میں کرونا کے کنٹرول میں ہم کردار ادا کیا ،یہ ایوان بالا چین کے خلاف کورونا کے حوالے سے پراپیگنڈا مسترد کرتا ہے ۔چین کے خلاف کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

پاکستان میں جب کرونا وائرس پھیلا تو چین کی حکومت مدد کو آئی، چین کی جانب سے کم از کم 3 ڈاکٹروں کی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے طبی امداد کے کئی جہاز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں

مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا اور طبی عملے کو پاکستان بھیجا، چین ووہاں میں پاکستانی طلبا کا نہ صرف خیال رکھ رہا ہے بلکہ وہاں انہیں طلبا کی ضرورت کی تمام چیزیں چینی حکومت کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو سنائیں کھری کھری

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

چین کے طبی عملے کی ٹیم نے اسلام آباد، لاہور، کراچی کا دورہ کیا اور صوبائی ہیلتھ حکام سمیت وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی،

چین نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان 5 لاکھ سے زائد این 95 ماس، 33 ہزار سے زائد حفاطتی کٹس، 1000 ٹیسٹنگ کٹس، 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک، 36 وینٹی لیٹر، 180 تھرما میٹر ، 100 تھرمل سکینر، 24900 دستانے،1000 لیٹر سیناٹائیزر سمیت دیگر اشیا بھی پاکستان کے حوالے کی ہیں، چین نے صوبوں کی بھی الگ سے مدد کی ہے.

Leave a reply