اسلام آباد(محمداویس)پاکستان ریلوے نے 24 نیرو گیج کی کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا،
کوئٹہ ڈویژن میں ژوب تک نیرو گیج لائن کے غیرفعال ہونے کے لیے بعد یہ کوچز بوستان ریلوے اسٹیشن پر پڑی ہوئی تھیں ،نیروکیج (ڈھائی فٹی ریلوے لائن)کی یہ کوچز تاریخی ورثہ کی حامل ہیں۔ڈی ایس کوئٹہ نے بتایاکہ ان کوچز کولینے کے لیے کسی ادارے یا میوزیم نے رابطہ نہیں کیا اس لیے ان کی نیلامی کی جارہی ہے جس سے ریلوے کو آمدن ہوگی ۔عوام نے نیلامی کا اشتہار منسوخ کرکے کوئٹہ کے مختلف سٹیشنوں پر میوزیم کے طورپر ان کوچز و ویگنز کو رکھنے کی درخواست کردی ۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے تاریخی اہمیت کی حامل 24 نیرو گیج (ڈھائی فٹی ریلوے لائن )کی کوچز اور ویگنوں کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیاہے نیلامی کے اشتہار جاری ہونے کے بعد ریلوے سے محبت کرنے والے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی یہ کوچز بوستان سے ژوب کے درمیان نیروگیج ریلوے لائن پر چلتی تھیں اس ریلوے لائن کوبند کرکے اس کی پٹریاں بھی فروخت کردی گئی اس ٹریک کی آخری نشانی یہ بچ جانے والی ویگنز و کوچز ہیں جس کونیلامی کاشتہار کوئٹہ ڈویژن نے جاری کردیاہے ۔
اس حوالے سے باغی ٹی وی نے موقف لینے کے لیے ڈی ایس پاکستان ریلو ے کوئٹہ ڈویژن علی محمدآفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کوچز کولینے کے لیے کسی ادارے یامیوزیم نے رابطہ نہیں کیااس لیے ان کی نیلامی کی جارہی ہے جس سے ریلوے کوآمدن ہوگی یہ ویگنز اور کوچز عرصہ دراز سے ریلوے کے مختلف سٹیشوں پر کھڑی تھیںلوگ ان کے سامان چوری کرکے لے گئے ہیں ٹریک بندہونے کی وجہ سے یہ غیرفعال ہوگئی تھیں کل 30نیروگیج کی ویگنیں وکوچز تھیں جن میں سے چھ ہم نے رکھ لی ہیں اگر کوئی ادارہ یا میوزیم والے ہمارے ساتھ ربطہ کرتے تو ان کودے دیتے
ان سے سوال کیاگیا کہ جس طرح باقی ڈویژنوں میں نیروکیج کی ویگنوں کوچزکو محفوط کیاگیاہے ان کومیوزیم میں رکھا گیا ہے اس طرح بوستان ،کوئٹہ،کولپورمیں ان کوچزکوکی تعزین وآرائش کرکے نہیں رکھاجاسکتا تاکہ عوام کواس کی تاریخ کے بارے میں علم ہوجس پر انہوں نے کہاکہ لوگ ان کوچزسے چوری کرکے سامان لے جاتے تھے اس لیے ہم نے نیلامی کردی
آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت
میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے