پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے درخواست پرفیصلہ محفوظ

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری عرفان علی کی ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی

درخواست میں پنجاب حکومت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور 9 بڑے ہوٹلوں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو انکے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے ،پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ تین سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔عدالت غیر مسلوں کے مزہنی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے عدالت حکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے

 

قانون کے مطابق غیر مسلموں کو انکے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے ۔درخواستگزار

پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں ۔درخواستگزار

رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ تین سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی .درخواستگزار

غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے ۔درخواستگزار

پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار

عدالت غیر مسلوں کے مزہنی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے ۔استدعا

عدالت حکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے۔استدعا

Leave a reply