پرویز الہیٰ بھی گورنر ہاؤس میں وکٹیں گرانے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی ،مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی،

ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شیخ یعقوب و دیگر نے چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کو ملک اور عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر جگہ بھرپور آواز بلند کی سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوز کو حل کیا جائےعوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا میعشیت کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گورنر ہاوس آمد ہوئی ہے اسد قیصر کی قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما وں نے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سیاسی صورتحال،پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو کی گئی پرویز الہٰی اور اسدقیصرنے پنجاب بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا ،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر حل کرنے کے لئے بااختیار بنانا ضروری ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ موثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ ایوان میں عوامی مسائل پر بات کرنے کیُلئے۔ زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

Shares: