کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا پاکستان سے سیکھے ، صدر جنرل اسمبلی
باغی ٹی وی : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کورونا سے نمٹنا دنیا کے لیے چیلنج ہے، عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو وباس سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں پاکستان نے باقی دنیا سے بہتر اقدامات اٹھائے۔ اپنی آنکھوں سے اس صورتحال کا مشاہدہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔
صدر وولکن بوزکر نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پالیسی بہت زبردست رہی، پاکستان دنیا کیلئے بہترین مثال بن کر سامنے آیا ہے، دنیا کو پاکستانی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ستمبر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ولکن بوزکر نے کہا کہ کبھی نہیں بھول سکتا کہ ترکش شہری اور پاکستان کا دوست ہوں۔ کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مسلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی حکومت کا اصولی اور دو ٹوک موقف ہے.
ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سامنے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے,،یو این اسمبلی کے صدر کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھوں گا،بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتےہیں.
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ