باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان بیرون ملک جا کر غائب ہو گیا
وقار احمد خان جدون پی آئی اے کی پرواز میں ٹورنٹو گیا، وقار احمد پی آئی اے میں فلائٹ اسٹیورڈ تھا ،ٹورنٹو پہنچ کر وہ لاپتہ ہو گیا،وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 781 سے 21 جنوری کو ٹورنٹو پہنچا تھا ,وقار جدون کو 23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 782 پر ڈیوٹی انجام دینا تھی ،وقار ہوٹل سے غائب ہوا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ٹو رنٹو میں پی آئی اے حکام نے میزبان کی گمشدگی سے متعلق حکام کو اطلاع دے دی ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فضائی میزبان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا ، فضائی میزبان کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے میزبان کو ملازمت بھی برخاست کردیا جائے گا،
فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں گزشتہ برس پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی تھی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔
اس سے قبل پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں ہوٹل سے غایب ہو گیا تھا، پی آئی اے حکام کے مطابق رمضان گل اس کا سروس نمبر 62739 ہے کسی کام کے سلسلے میں ہوٹل سے باہرگیا مگرواپس نہ لوٹا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا
دوسری جانب کینڈین حکام نے پی آئی اے کو سینگین واچ لسٹ میں شامل کر دیا ہے ، گزشتہ تین ماہ میں پی آئی اے کی پانچ پروازوں کو کسٹم کی تحویل میں لے کر تلاشی لی گئی ہے، اب پی آئی اے کے ایک اور فضائی میزبان کے ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے پر پی آئی اے جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی