پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی اصلاحات تیز کی جائیں،وزیراعظم کی ہدایت
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/03/2008374-imrankhan-1583160650-315-640x480.png)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا
اجلاس میں مشیر برائے ہوابازی غلام سرور ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ برائے نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات لیفینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے.
اجلاس میں قومی ائیر لائنز کو نقصانات سے بچانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں ادارے کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور آپریشنل سطح پر ادارہ بغیر کسی نقصان اٹھائے پروازیں چلانے کی پوزیشن میں آگیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال کے یہ کاوشیں متاثر ہوئی ہے ۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم قومی اداروں کو نقصان سے نکالنا اور انہیں فعال و مستحکم ادارے بنانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے۔ سرکاری اداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا بوجھ بالآخر عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جیسے قومی ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی اصلاحات تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تمام موجود وسائل کا نہایت شفاف طریقے سے بہترین استعمال یقینی بنایا جائے ۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں مفصل اور جامع حکمت عملی کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت کی جائے۔
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی