وزیراعظم کل جو فیصلے کر چکے آج شہباز شریف نے وہی ڈیمانڈ کیں. کب کریں گے وزیراعظم اعلان؟

0
40

وزیراعظم کل جو فیصلے کر چکے آج شہباز شریف نے وہی ڈیمانڈ کیں. کب کریں گے وزیراعظم اعلان؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز گل میدان میں آ گئے

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کا مطلب ہے کہ کوئی ملک کروڑوں لوگوں کا ٹیسٹ نہیں کر سکتا۔ اسی لئیے امریکہ نے نہیں کیا۔ لیکن ہم بڑی ڈھٹائی سے سب کچھ تفتان پر ڈال دیتے ہیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب سیاست کسی اور چیز پر کر لیں امریکہ نے ایک بھی بندے کو سکرین نہیں کیا۔تمام لوگ بغیر کسی سکریننگ کے امریکہ میں داخل ہوئے۔ ہم نے ۹ لاکھ لوگوں کو سکرین کیا۔ تفتان تفتان آپ کرتے ہیں بغیر سوچے کہ اس سے آپ ایک فرقے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ جو 85 ہزار عمرہ سے واپس آئے ان کا کیا

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مداری تمام وہ باتیں کر رہے ہیں جو وزیراعظم کل فیصلے لے چکے اور ٹی وی پر بریک بھی ہو چکے۔ آج وزیراعظم 2:30 پر انکا اعلان کر رہے ہیں۔ شہباز شریف صاحب وہی چیزیں ڈرامے بازی کے لئیے بول رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نرسوں پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ فوری طور پر دوگنی کی جائیں ،بجلی کے 5 ہزار اور گیس 2 ہزار تک کے بل کی ادائیگی ملتوی کی جائے ،دیہاڑی دار مزدوروں کا وظیفہ مقرر کیا جائے ،لاک ڈاون کا شکار غریب میں خوراک ادویات پہنچانے کا منصوبہ بنایا جائے ، پٹرول کی قیمت میں 70 روپے تک کی کمی کی جائے

شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو ماہانہ 3000 کی امداد دی جائے، نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان کےلئے دعا گو ہیں،پاکستان بھر میں کورونا کے890 مریض ہیں،ڈاکٹر اپنی جان پر کھیل کر کورونا وائرس مریضوں کا علاج کر رہے ہیں،جیل میں کرونا کا مریض سامنے آیاہے ،حکومت جیلوں میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےحفاظتی اقدامات کرے،مسلم لیگ ن 10ہزار ڈاکٹرز کو پروٹیکٹو کٹس فراہم کرے گی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج دوبارہ ہوگا،مشیرخزانہ،مشیر تجارت،وزیر اقتصادی اورسمیت دیگر ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں فوری ضرورت کے باعث معاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا،معاشی ٹیم کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی پیکیج مختص کرے گی ۔

کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے ایک ہزار ارب سے زیادہ کا ریلیف پیکج متوقع ہے ، ڈیلی ویجزز کیلئے وظیفہ مقر رہو سکتا ہے ۔حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان متوقع ہے اس کے علاوہ برآمد کنندگان کیلئے زیرالتواٹیکس ریفنڈز جاری ہونے کا امکان ہے

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

Leave a reply