ن لیگ نے پی پی کومنالیا:شہبازشریف کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد:ن لیگ نے پی پی کومنالیا:شہبازشریف کی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ: کون کون شامل ہوگا؟فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف نئی کابینہ تشکیل دینے کیلئے متحرک، وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے حتمی فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم کی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 12 وزراء ہوں گے، پیپلزپارٹی کے7، جے یو آئی (ف) کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی پیپلزپارٹی سے ہوگا، راجہ پرویز اشرف سپیکر کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جے یو آئی سے ہوگا۔

ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2 ، 2 وزارتیں دی جائے گی، اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی جبکہ آزاد اراکین کو بھی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کا گورنر ایم کیو ایم اور پنجاب کا پیپلزپارٹی سے ہوگا جبکہ کے پی کے کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا۔

Comments are closed.