وزیراعظم و وزارت خارجہ کے مابین کشمیر پالیسی پر اختلافات،رحمان ملک بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی وزیرشیرین مزاری کا وزیراعظم و وزارت خارجہ کے مابین کشمیر پالیسی پر اختلافات کی خبر پر سینیٹ میں کالنگ اٹینشن جمع کروا دی

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر پالیسی پر وزیراعظم ہاوس اور وزارت خارجہ کے مابین کشمیر پالسی پر اختلافات کے حوالے سے شیرین مزاری کا بیان قابل تشویش ہے، شیریں مزاری حکومت کی سرکردہ وزیر ہیں جنکا بیان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، کشمیر تاریخ کے نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے بیان سے قوم میں کشمیرپالیسی کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں،قوم جاننا چاہتی ہے کہ وزیراعظم ہاوس اور وزارت خارجہ کے مابین کشمیر پالیسی پر کیا اختلافات ہیں،وفاقی وزیر کے مطابق وزارت خارجہ و وزیراعظم ہاوس میں اختلافات کیوجہ سے کشمیر پالیسی پر عمل درآمد نہ ہوسکا،

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہاوس میں واضح کرے تاکہ کشمیر پالیسی پر عوام کے شکوک وشبہات دور کئے جا سکے،

واضح رہے کہ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارت کاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ اور دیگر اداروں نے وزیراعظم کی کوشش اور کشمیریوں کی جدوجہد کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے اپنی تقاریر اور بیانات سے تنِ تنہا کشمیر کا بیانیہ بدل کر دکھایا مگردفتر خارجہ اور دیگر اداروں نے وزیراعظم کی کوششوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو ناکام بنایا۔ اگر ہمارا دفترخارجہ وزیراعظم کے بیانیے کو لے کر چلتا تو حالات مختلف ہوتے ، چاہے عالمی سیاست جو بھی ہو دفتر خارجہ کام کرتا تو دنیاکشمیر پرہماری بات ضرور سنتی، مگر ہمارے سفارتکار آرام، تھری پیس سوٹس اور کلف لگے کپڑے پہننے اور ٹیلی فون کرنے کے سوا کچھ کرنے پر تیار نہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان برکینافاسو جتنا سفارتی وزن بھی نہیں رکھتا جس نے امریکا کیخلاف قرارداد منظور کرالی؟ سارا زور کپڑوں کو کلف لگا کر ٹو پیس پہن کر سفیروں کو فون کرنے پر ہے، وزیراعظم عمران خان نے جتنا زورلگا کرکشمیرکا بیانیہ اٹھایا تھا اسے تباہ کردیا گیا۔ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے ہمیں روایتی سفارت کاری سے نکلنا ہوگا اور اس کے لیے ہمیں جدید طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔شیریں مزاری نے جو سوالات اٹھائے کم از کم ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے مریدوں کے جھرمٹ سے نکلیں اور جواب دیں کہ سوائے ٹھنڈے دفتر میں بیٹھ کر فون کرنے کے انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا ہے؟

 

 

 

Comments are closed.