وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

0
107

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے وزیر اعظم کو کور کمانڈر کانفرنس اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ، وزیر اعظم عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی اور نئی پوسٹنگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سردار اظہر طارق خان کی ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم کو پورے وسط ایشیائی خطے خصوصا کرغزستان کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرغزستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے علاقائی روابط کو مستحکم کیا جائے،

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر فیصل سبزواری اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر شریک تھے،ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی،شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں. وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا.موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں. الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی. پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر) سید فخر امام کی ملاقات ہوئی ہے ۔وزیر اعظم کو کپاس ، گندم ، چاول ، گنے اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے اب تک کے حوصلہ افزا رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 ستمبر 2021 تک پاکستان نے کپاس میں 38.5 ملین گانٹھ کی پیداوار حاصل کی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 27 ملین گانٹھ حاصل ہوئیں۔مزید برآں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہم گندم ، چاول ، گنے اور مکئی کی پیداوارمیں پچھلے سال کے پیداواری اعداد و شمار بالترتیب 27.5 ملین ٹن ، 8.4 ملین ٹن، 81 ملین ٹن اور 8.4 ملین ٹن سے باآسانی تجاوز کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے وزارت خوراک کی کارکردگی کو سراہا جو کہ آم اورترش پھلوں (سٹرس فروٹ) کی برآمد میں ریکارڈ برآمدی اہداف بالترتیب 150،000 ٹن اور 463،000 ٹن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں تاریخی نمو اور برآمدی اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کو واپڈا کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں بشمول دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قبل ازیں کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے سردار اظہر طارق نے گذشتہ دو سال کے دوران اٹھائے گئے سفارتی اقدامات، روابط کے فروغ کیلئے کی گئی کاوشوں اور سفارتخانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں، پاکستانی طلباء کی کثیر تعداد کرغزستان میں زیر تعلیم ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور کرغزستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

شیخ رشید نے نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی آفر کر دی

Leave a reply