باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں پر تجاوزات بنائے گئے, پاکستان کی طرح کراچی میں بھی بجلی کے نرخ یکساں ہونگے،

اسدعمر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دل میں کراچی کی محبت جاگ گئی ،شہبازشریف کراچی والوں کے ساتھ ہمدردی کے بجائے آصف زرداری کے پاس گئے،جہاں لوگ ڈوب رہے تھے وہاں شہباز شریف نہیں گئے بلکہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے لئے بلاول ہاؤس گئے، شہباز شریف نے لوگوں کا دکھ بانٹنے کی بجائے کراچی آ کر سیاست کی،اب کراچی میں سیاست اور بیان بازی سے گریز کریں،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے،موجود نظام میں ریگولیٹر حکومت کے تابع نہیں ہوتا،باقی پاکستان کی طرح کراچی میں بھی بجلی کے نرخ یکساں ہونگے،

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک حکام سے کراچی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی سپریم کورٹ نے جو سوالات اٹھائے تھے ان پر معاملات پر گفتگو ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے،باہمی مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے تو نتائج ملیں گے،باہمی رابطوں کے فقدان کے باعث مسائل حل نہیں ہوئے،بجلی ٹیرف میں اضافہ کا فیصلہ نیپرا کا ہے،

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ سول وفوجی قیادت اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت ریاست کے تمام عناصر نے کورونا وائرس کا ملکر مقابلہ کیا ۔کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے بھی اسی حکمت عملی کو بروئے کار لایاجائے گا ۔ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا ہے اور اب ملک کے سب سے بڑے شہر کی بحالی شروع ہوگی

انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیراعظم کراچی کے لئے روانہ، ہمراہ کون؟

Shares: