پوجا کی تقریب میں شریک کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے حوالہ سے تبلیغی جماعت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے جبکہ ہندوؤں کی جانب سے پوجا کی تقریبات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے

مدھیہ پردیش میں 800 افراد ایک پوجا کی تقریب میں شریک تھے جن کے کرونا کے ٹیسٹ کروائے گئے ان میں سے 12 ہندو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کچھ ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہیں،لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود بھوپال میں ایک شخص نے والدہ کی برسی منائی جس میں 800 افراد شریک ہوئے تھے، 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو بھی قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے

دوسری جانب دہلی سرکار نے کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ کرونا کا الزام کسی فرقے، ذات یا نسل پر نہ لگائیں، کسی کو بھی اس حوالہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہئے، وزارت صحت کی ویب سائیٹ پر حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے دوران صحت عامہ کا مسئلہ ہنگامی نوعیت کا ہوجاتا ہے۔ اس سے خوف و اضطرابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ عوام اور طبقات کے خلاف کسی بھی قسم کی رائے زنی کے تبصرے غلط بات ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد کسی خاص طبقہ کو ہراساں کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ اس وائرس سے نمٹنے والے عملہ کو بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

واضح رہےکہ بھارت میں کرونا کا الزام تبلیغی جماعت پر لگایا گیا اور مختلف مقامات پر کرونا کا علاج کرنے والی نرسوں، ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے.

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا. بھارت میں کرونا وائرس کے 5916 مریض ہیں جن میں 565 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے.

Shares: