بجلی کابحران:شاٹ فال ساڑھے5ہزارمیگاواٹ: ہرطرف لوڈشیڈنگ:معتکفین،روزہ داربد دعائیں دینےلگے

0
88

لاہور: بجلی کا بحران برقرار، شاٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ:ہرطرف لوڈشیڈنگ روزہ دار بد دعائیں دینے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران بدستور برقرار ہے۔ بجلی کا مجموعی شارٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ اور پیداوار ساڑھے 15 ہزار میگاواٹ ہے، مختلف شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنس آئل اور آر ایل این جی بروقت نہ خریدنے سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے، تیل اور گیس پوری نہ ملنے سے پاور جنریشن کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے۔

دوسری جانب دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے۔

گرمی میں صارفین کا برا حال ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ لیسکو کا بجلی کا کوٹہ بڑھا دیا گی ہے جس سے شارٹ فال میں کمی آگئی ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی رسد 3700 میگاواٹ جب کہ طلب 4100 ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈ شیدنگ کی جائے۔

دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی سے پشاور تک ہر شہری کو پریشان کر کے رکھ دیا، شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بتی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کو سحر اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بجلی کی آنیوں جانیوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعووں کے باوجود شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی، لیسکو کی بجلی کی طلب 4250 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لیسکو کا کوٹہ بھی کم کردیا گیا،طلب و رسد کا فرق بڑھنے پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

راولپنڈی میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے، کراچی کے شہری بھی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں کو مسترد کردیا ہے

سوشل میڈیا پراس حوالے سے سخت ردعمل آرہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ روزے داربہت پریشان ہیں

حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

Leave a reply